سماع و قوالی اور گانا و موسیقی (کتاب وسنت اور سلف امت کی نظر میں )
مؤلف: الشیخ محمد منیر قمر
ناشر: توحید پبلی کیشنز، پنگلور (انڈیا)
سال شائع: 2009
54
8۔اثرِ حضرت حسن بصری رحمہ اللہ:معروف شخصیّت اور مشہور تابعی حضرت حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:(صَوْتَانِ مَلْعُوْنَانِ:مِزْمَارٌ عِنْدَ نِعْمَۃٍ وَ رَنَّۃٌ عِنْدَ مُصِیْبَۃٍ)[1]’’ دو آوازیں بڑی لعنتی ہیں ؛ نعمت و خوشی کے موقع پر گانا بجانا اور مصیبت کے وقت چیخ و پکار اور بَین کرنا۔‘‘اور یہی بات ایک صحیح حدیث ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی آئی ہے جو متعلقہ احادیث کے ضمن میں[دوسری حدیث کے تحت]ذکر کی جاچکی ہے۔9۔اثرِ ثانی:مصنف ابن ابی شیبہ میں ایسی دفیں جو شادی کے علاوہ دیگر مواقع پر بجائی جانے والی ہوں،انکے بارے میں حضرت حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا ہے:(لَیْسَ الدُّفُوْفُ مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِیْنَ فِيْ شَيئٍ،وَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللّٰہِ[اِبْنِ مَسْعُودٍ]کَانُوْا یُشَقِّقُوْنَہَا)[2]’’یہ دفیں(جو بے موقع بجائی جائیں)مسلمانوں کے طریقہ میں سے نہیں ہیں،اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھی انھیں توڑدیا کرتے تھے۔‘‘10۔اثرِ قاضی شریح رحمہ اللہ:مصنف ابن ابی شیبہ میں صحیح سند کے ساتھ،نیز سنن کبریٰ بیہقی اور الامر بالمعروف خلال میں ابو حصین بیان کرتے ہیں:(اَنَّ رَجُلاً کَسَرَ طَنْبُوْرَ رَجُلٍ فَخَاصَمَہٗ اِلیٰ شُرَیْحٍ،فَلَمْ یُضَمِّنْہُ شَیْئاً)[3]