عرض ِ مؤلّف
اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ،نَحْمَدُہٗ وَ نَسْتَعِیْنُہٗ وَ نَسْتَغْفِرُہٗ،وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِأَنْفُسِنَا وَسَیِّئَاتِ أَعْمَالِنَا،مَنْ یَّھْدِِہٖ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ،وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلَاھَادِيَ لَہٗ،وَأَشْھَدُ أَنْ لَّااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ،وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُولُہٗ۔
أَمَّا بَعْدُ:
قارئین ِ کرام!السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘۔
ایک عرصہ سے گانا و موسیقی کے بارے میں قرآن و سنت کی نصوص اور سلفِ اُمّت کے اقوال کی روشنی میں گانا و موسیقی کی شرعی حیثیّت واضح کرنے کیلئے کچھ لکھنے کا ارادہ ہو رہا تھا۔ہمارے اس ارادے کیلئے برادرم محمد اکرم عبد الغفارآف بہار کی خواہش نے مہمیز کا کام کیا۔
اِسی دوران یہ طے ہوگیا کہ سعودی ریڈیو مکہ مکرمہ سے نشر ہونے والے اپنے ریڈیو پروگرام’’اسلام اور ہماری زندگی‘‘کے سامعین کے استفادہ کے لیٔے اس موضوع کو پہلے ریڈیائی تقاریر کی شکل میں تیار کیا جائے اورواقعی ایسا ہی ہوا اور اس رسالے کا بیشتر مواد مختلف مواقع پر سعودی ریڈیو مکہ مکرمہ(سابقہ ریڈیو جدہ)سے نشر ہوچکا ہے،وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ وَمِنْہُ الْقَبُوْلُ۔
شروع میں تو محض ایک مضمون کی شکل میں مختصر لکھنے کا ارادہ تھا،مگر موضوع کی اہمیّت و ضرورت کے پیشِ نظر ہم اپنے اس ارادے میں کامیاب نہ ہوسکے بلکہ وہ مضمون موجودہ مقالے یا رسالے کی شکل اختیار کر گیا ہے۔
اس رسالے کی تالیف میں ہمارا ماخذِ اوّل تو علّامہ محمد ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کی کتاب ’’ تحریم آلات الطرب ‘‘ اور ماخذِ ثانی علّامہ ابن قیّم رحمہ اللہ کی کتاب ’’ اغاثۃ اللہفان في
|