﴿وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ غَيْرَ بَعِيدٍ﴾[1] اور جنت پرہیزگاروں کے لئے بالکل قریب کردی جائے گی ذرا بھی دور نہ ہوگی۔ ۷- متقیوں کے لئے جنت میں بالا خانے ہوں گے جن کے اوپر بھی بالا خانے بنے ہوں گے‘ جن کا ظاہر ی حصہ اندر سے اور اندرونی حصہ باہر سے نظر آئے گا: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿لَـٰكِنِ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ غُرَفٌ مِّن فَوْقِهَا غُرَفٌ مَّبْنِيَّةٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۖ وَعْدَ اللّٰہِ ۖ لَا يُخْلِفُ اللّٰہُ الْمِيعَادَ﴾[2] ہاں وہ لوگ جو اپنے رب سے ڈرتے رہے ان کے لئے بالا خانے ہیں جن کے اوپر بھی بنے بنائے بالا خانے ہیں ‘ ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ‘ اللہ عز وجل کا وعدہ ہے ‘ اللہ تعالیٰ وعدہ کی خلاف ورزی |
Book Name | تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی |
Volume | |
Number of Pages | 262 |
Introduction |