کریں گے۔ امام طبری رحمہ اللہ نے اپنی سند سے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ذکر کیا ہے کہ متقیوں کو اونٹنیوں پر لے جایا جائے گا جن پر سونے کے کجاوے ہوں گے اور ان کی نکیلیں زبرجد(سبز اور زرد رنگ کا ایک مقدس قیمتی پتھر)کی ہوں گی‘ وہ ان پر سوار ہوجائیں گے یہاں تک کہ(پہنچ کر)جنت کے دروازوں پر دستک دیں گے۔[1] ۶- متقیوں کے لئے جنت قریب لائی جائے گی: ارشاد باری ہے: ﴿وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ﴾[2] اور پرہیزگاروں کے لئے جنت قریب لائی جائے گی۔ نیز ارشاد ہے: |
Book Name | تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی |
Volume | |
Number of Pages | 262 |
Introduction |