Maktaba Wahhabi

59 - 262
کو اللہ تعالیٰ اسی طرح بدلہ دیا کرتا ہے۔ نیز ارشاد ہے: ﴿يُطَافُ عَلَيْهِم بِصِحَافٍ مِّن ذَهَبٍ وَأَكْوَابٍ ۖ وَفِيهَا مَا تَشْتَهِيهِ الْأَنفُسُ وَتَلَذُّ الْأَعْيُنُ ۖ وَأَنتُمْ فِيهَا خَالِدُونَ﴾[1] ان کے چاروں طرف سے سونے کی رکابیاں اور سونے کے گلاسوں کا دور چلایا جائے گا‘ ان کے جی جس چیز کی خواہش کریں اور جس چیز سے ان کی آنکھیں لذت پائیں ‘ سب وہاں ہوگا اور تم اسی میں ہمیشہ رہوگے۔ ۵- معزز وفد(مہمانوں)کی شکل میں اکٹھا کیا جانا: ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿يَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِينَ إِلَى الرَّحْمَـٰنِ وَفْدًا﴾[2] جس دن ہم پرہیز گاروں کو اللہ رحمن کی طرف بحیثیت مہمان جمع
Flag Counter