Maktaba Wahhabi

45 - 262
يَقُولُونَ رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴿١٦﴾الصَّابِرِينَ وَالصَّادِقِينَ وَالْقَانِتِينَ وَالْمُنفِقِينَ وَالْمُسْتَغْفِرِينَ بِالْأَسْحَارِ﴾[1] آپ کہہ دیجئے! کیا میں تمہیں اس سے بہت بہتر چیز بتاؤں ؟ تقویٰ والوں کے لئے ان کے رب تعالیٰ کے پاس جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور پاکیزہ بیویاں اور اللہ تعالیٰ کی رضامندی ہے‘ اور اللہ تعالیٰ بندوں کو دیکھ رہاہے۔جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہم ایمان لا چکے اس لئے ہمارے گناہ معاف فرمااور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔جو صبر کرنے والے اور سچ بولنے والے اور فرمانبرداری کرنے والے اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے اور رات کے پچھلے پہربخشش مانگنے والے ہیں۔ ان تینوں آیتوں میں متقیوں کے اوصاف میں سے کچھ مبار ک اعمال اور اوصاف کریمانہ کا علم ہوا ‘ جویہ ہیں :
Flag Counter