Maktaba Wahhabi

46 - 262
۱- اللہ پر ایمان لاکر اس کا وسیلہ قائم کرنا۔ ۲- اللہ عز وجل سے بخشش و مغفرت کا حصول۔ ۳- متقیوں کا اللہ عز وجل سے جہنم کے عذاب سے بچاؤ طلب کرنا۔ ۴- اللہ کی اطاعت‘اس کے حرام کردہ امور(سے اجتناب)اور اللہ کی المناک قضاو قدر پر صبر کرنا۔ ۵- گفتار و کردار اور حالات میں سچائی۔ ۶- ’ قنوت‘ یعنی خشوع کے ساتھ اللہ کی پیہم اطاعت و بندگی۔ ۷- بھلائی کی راہوں میں فقیروں اور حاجتمندوں پر خرچ کرنا۔ ۸- استغفار‘ بالخصوص سحر کے وقت‘ کیونکہ وہ لوگ نماز سحر کے وقت تک لمبی کرتے ہیں اور پھربیٹھ کر اللہ سے بخشش کا سوال کرتے ہیں۔[1] چنانچہ ان حضرات کے لئے طرح طرح کی بھلائیاں ‘ دائمی نعمت‘ اللہ کی رضامندی جو سب سے عظیم نعمت ہے‘ نیز ہر طرح کے نقص و عیب سے پاک نیک سیرت اور مخلوقات میں سب سے کامل و اکمل
Flag Counter