Maktaba Wahhabi

34 - 262
اپنے رب سے تقویٰ کا سوال کیا،چنانچہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ’’ اللهم إني أسألُك الهُدى والتُّقى،والعفافَ والغِنى ‘‘[1] اے اللہ ! میں تجھ سے ہدایت‘ تقویٰ‘ عفت و پاکدامنی اور مالداری کا سوال کرتا ہوں۔ چہارم: سب سے زیادہ جو چیز جنت میں داخلہ کا سبب بنتی ہے وہ تقویٰ ہے ‘ چنانچہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ سب سے زیادہ کونسی چیز لوگوں کو جنت میں داخل کرتی ہے ؟ تو آپ نے فرمایا:’’التقویٰ و حسن الخلق‘‘ اللہ کا تقویٰ اور حسن اخلاق،نیز آپ سے پوچھا گیا کہ سب سے زیادہ کونسی چیز لوگوں کو جہنم میں داخل کرتی ہے؟ تو آپ نے فرمایا:’’الفم
Flag Counter