Maktaba Wahhabi

229 - 262
کرتے ہیں۔[1] (۴۴/۶)دنیا اور عالم برزخ میں تنگ زندگی اور آخرت میں عذاب‘ یہ ساری چیزیں گناہوں کی تباہیاں ہیں،اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿وَمَنْ أَعْرَضَ عَن ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَىٰ﴾[2] اور جو میری یاد سے روگردانی کرے گا اس کی زندگی تنگی میں رہے گی اور ہم اسے قیامت کے روز اندھا کرکے اٹھائیں گے۔ امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’اللہ تعالیٰ نے اپنے رسولوں پر جو ذکر نازل فرمایا ہے اس سے اعراض کرنے والوں کی زندگی دنیا ‘ برزخ اور آخرت تمام جگہوں میں تنگ اور پریشان کن رہے گی،آنکھ کو ٹھنڈک ‘ دل کو سکون اور نفس کواس اللہ کی ذات سے مل سکتا ہے جو معبود برحق ہے اور اس کے سوا ہر معبود باطل ہے،چنانچہ جس کی آنکھ کو اللہ سے ٹھنڈک حاصل
Flag Counter