ذکر فرمائے ہیں،جن میں سے ایک یہ ہے کہ ایک دانشمند شخص نے اپنی موت کے وقت کہا:’’ایک فلس(روپیہ)اللہ کے لئے،ایک فلس اللہ کے لئے‘‘،یہاں تک کہ اس کی روح پرواز کرگئی،اور ایک تاجر سے اس کی موت کے وقت ’’لا الٰہ الا اللہ‘‘ کہنے کے لئے کہا گیا تو وہ کہنے لگا:’’یہ ٹکڑا سستا ہے ‘ یہ خریدنے کے لئے اچھا ہے‘‘ اور اسی حالت میں وفات پا گیا،اسی طرح ایک اور شخص کو ’’لا الٰہ الا اللہ‘‘ کی تلقین کی گئی تو اس نے کہا: ’’جب بھی میں یہ کلمہ کہنا چاہتا ہوں ‘ میری زبان ہی رک جاتی ہے‘‘،ان کے علاوہ اس قسم کے بے شمار واقعات ہیں،[1] ہم اللہ سے دنیا و آخرت میں عافیت کا سوال کرتے ہیں۔ (۴۳/۵)مکر کرنے والے کے ساتھ اللہ کا مکر‘ دھوکے باز کے ساتھ اللہ کا دھوکہ‘ استہزاء و مذاق کرنے والے کے ساتھ اللہ کا استہزاء و مذاق اور حق سے مائل و منحرف کے دل کو اللہ کا مزیدمنحرف کردینا،یہ ساری چیزیں گناہوں کی تباہیاں اور نقصانات ہیں،ہم اللہ سے عافیت کا سوال |
Book Name | تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی |
Volume | |
Number of Pages | 262 |
Introduction |