Maktaba Wahhabi

230 - 262
ہوجائے‘ اس سے ہر آنکھ کو ٹھنڈک مل جائے گی اور جس کی آنکھ اللہ سے ٹھنڈی نہ ہوگی اس کا نفس دنیا پر حسرت و افسوس کرتے ہوئے گھلتا پگھلتا اور ٹکڑے ٹکڑے ہوتا رہے گا۔[1] (۴۵/۷)گناہ گار کے معاملات کی دشواری: یہ ان عظیم چیزوں میں سے ہے جن سے گنہ گار دوچار ہوتا ہے،چنانچہ گنہ گار جس معاملہ کی طرف بھی رخ کرتا ہے اسے اپنے خلاف بند یا دشوار گذار ہی پاتا ہے،جس طرح تقویٰ شعار کا معاملہ اللہ تعالیٰ آسان کردیتا ہے‘ اسی طرح جو اللہ کا تقویٰ ترک کردیتا ہے اللہ اس کا معاملہ دشوار کردیتا ہے،تعجب ہے کہ بندہ کیسے خیر و بھلائی کے سارے دروازے اپنے لئے بند ‘ اور اس کی راہیں دشوار گزار پاتا ہے اور اسے اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ یہ کیوں اور کسیے ہورہا ہے؟۔[2] (۴۶/۸)گناہ عمر کم کردیتا ہے اور اس کی برکت مٹادیتا ہے،اور اس
Flag Counter