چنانچہ اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ جو اس کا تقویٰ ترک کردیتا ہے وہ اس کا مواخذہ اس طرح کرتاہے کہ اسے اس کی ذات یعنی اس کی مصلحتوں ‘ اور اسے اللہ کے عذاب سے نجات دینے والی چیزوں نیز ابدی زندگی‘ اس کی لذت کا کمال‘ فرح و سروراور اس کی نعمت کو واجب کرنے والی چیزوں سے غافل کردیتا ہے،اسے اللہ تعالیٰ اپنی عظمت ‘ خوف اور اپنے حکم کی بجاآوری سے غافل ہونے کی جزا کے طورپر ان چیزوں سے غافل کرتا ہے،چنانچہ آپ گنہ گار کو پائیں گے کہ وہ اپنی ذاتی مصلحتوں کو ضائع و پامال کرنے والا ہوتا ہے،اللہ تعالیٰ اس کے دل کو اپنے ذکر سے غافل کردیتا ہے‘ وہ اپنی خواہشات نفسانی کا اسیر ہوجاتا ہے‘ اس کی دنیوی و اخروی مصلحتیں ضائع ہو جاتی ہیں اور وہ اپنی ابدی سعادت کے حصول میں کوتاہی ہی کرتا ہے،اور معمولی لذت کے عوض اسے تبدیل کردیتا ہے وہ محض ایک جلد فنا ہونے والا ساز و سامان ہوتا ہے جس میں کوئی بھلائی نہیں ہوتی،جیسا کہ کہا گیا ہے: أحــلام نوم أو کظـــل زائل إن اللـبیب بمثلھا لا یخـدع |
Book Name | تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی |
Volume | |
Number of Pages | 262 |
Introduction |