Maktaba Wahhabi

200 - 262
(۲۵/۶)گناہ خود فراموشی کا باعث ہے نیز اللہ عزوجل کے اپنے بندے کو بھلادینے کا سبب ہے‘ اور جب اللہ تعالیٰ بندے کو بھلا دیتا ہے تو یہ ہلاکت کی وہ منزل ہوتی ہے جس سے نجات کی کوئی امید نہیں،اللہ عزوجل کاارشاد ہے: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَلْتَنظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ ۖ وَاتَّقُوا اللّٰہَ ۚ إِنَّ اللّٰہَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ﴿١٨﴾وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ نَسُوا اللّٰہَ فَأَنسَاهُمْ أَنفُسَهُمْ ۚ أُولَـٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ﴾[1] اے ایمان والو! اللہ سے ڈرتے رہو اور ہر شخص دیکھ لے کہ کل(قیامت)کے واسطے اس نے کیا(ذخیرہ)بھیجا ہے‘ اور ہر وقت اللہ سے ڈرتے رہو‘ اللہ تمہارے سب اعمال سے باخبر ہے۔اور تم ان لوگوں کی طرح مت ہوجاناجنھوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اللہ نے بھی انہیں اپنی جانوں سے غافل کردیا‘ اور ایسے ہی لوگ فاسق ہوتے ہیں۔
Flag Counter