Maktaba Wahhabi

199 - 262
رب کی تسبیح حمد کے ساتھ ساتھ کرتے ہیں اور اس پر ایمان رکھتے ہیں ‘ اور ایمان والوں کے لئے استغفار کرتے ہیں،کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب ! تونے ہر چیز کو اپنی بخشش اور علم سے گھیر رکھا ہے‘ پس تو انہیں بخش دے جو توبہ کریں اور تیری راہ کی پیروی کریں اور تو انہیں دوزخ کے عذاب سے بھی بچالے۔اے ہمارے رب!تو انہیں ہمیشگی والی جنتوں میں داخل فرما جن کا تونے ان سے وعدہ کیا ہے اور ان کے باپ دادوں اور بیویوں اور اولاد میں سے(بھی)ان کو جو نیکو کار ہیں ‘ بیشک تو غالب و باحکمت ہے۔اور انہیں برائیوں سے بھی محفوظ رکھ ‘حق تو یہ ہے کہ اس دن تونے جسے برائیوں سے بچا لیا اس پر تیرا رحم ہوا ‘ اور یہی عظیم کامیابی ہے۔ یہ اللہ کی کتاب اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے پیروکار(جن کے لئے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں)‘ توبہ کرنے والے مومنوں کے حق میں فرشتوں کی دعاء ہے،لہٰذا ان مومنوں کے علاوہ کو ئی(اپنے حق میں)اس دعا کی قبولیت کی خواہش نہ کرے۔[1]
Flag Counter