Maktaba Wahhabi

186 - 262
کردیتے ہیں،یہاں تک کہ وہ انتہائی حقیر اور کمتر ہوجاتی ہیں،جبکہ اطاعت اور نیکی انہیں بڑھاتی‘ پروان چڑھاتی اور مانجھ کر صیقل کرتی ہے‘ اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّاهَا﴿٩﴾وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّاهَا﴾[1] جس نے اسے پاک کیا وہ کامیاب ہوا۔اور جس نے اسے خاک میں ملا دیا وہ ناکام ہوا۔ مطلب یہ ہے کہ جس نے نفس کو اللہ کی اطاعت کے ذریعہ پروان چڑھایا ‘ اسے ظاہر و بلند کیا وہ کامیاب و کامراں ہوا،اور جس نے اللہ کی نافرمانی سے اسے پوشیدہ رکھا اور اس کی تحقیر و تذلیل کی وہ ناکام و نامراد ہوا‘ چنانچہ اطاعت نفس انسانی کو عزت و سربلندی عطاکرتی ہے یہاں تک کہ وہ سب سے زیادہ شریف‘ عظیم‘اور پاکیزہ و برتر ہوجاتی ہے،(الغرض)نفس کو شرافت‘ بڑائی اور عزت و رفعت عطاکرنے والی اللہ کی اطاعت کے مثل کوئی چیز نہیں،اور اسے ذلت‘ رسوائی اور حقارت سے دوچار کرنے والی اللہ
Flag Counter