Maktaba Wahhabi

187 - 262
کی نافرمانی کے مثل کوئی چیز نہیں۔[1] (۱۷) دل کو دھنسانا اور اس کی صورت بگاڑدینا،دل کے دھنسنے کی علامت یہ ہے کہ دل ہمیشہ گندگیوں ‘ برائیوں اور گری ہوئی چیزوں کے گرد گھومتا پھرے‘ جبکہ جس دل کو اللہ تعالیٰ بلندی اور قربت عطا کرتا ہے وہ ہمیشہ عرش الٰہی کے گرد گھومتا رہتا ہے،رہا دل کا مسخ ہونا تو بعض د ل گناہوں کے سبب اس طرح مسخ ہوجاتے ہیں جس طرح صورت مسخ ہوجاتی ہے‘ چنانچہ دل(مکمل طور پر)اعمال‘اخلا ق اور طبیعت میں حیوان کے دل کی طرح ہوجاتاہے،اور بعض دل مسخ ہوکر سور کے دل کی طرح ہوجاتے ہیں اور بعض دل مسخ ہوکر کتے‘گدھے یا سانپ یا بچھو کے دل کی طرح ہوجاتے ہیں،بعض لوگ عام درندوں کے ہم اخلاق ہوتے ہیں،اور بعض لوگ اپنے کپڑوں میں(بظاہر)خوبصورت بنتے ہیں جس طرح مور اپنی پنکھ میں خوبصورت نظر آتا ہے،اوربعض لوگ گدھے وغیرہ کی طرح کند ذہن اور
Flag Counter