﴿إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ﴿١٣﴾وَإِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٍ﴾[1] یقینا نیک لوگ نعمتوں میں ہوں گے۔اور یقینا بدکار لوگ جہنم میں ہوں گے۔ محض آخرت کی نعمت و عذاب کے ساتھ خاص ہے،بلکہ یہ فرمان دنیوی‘ برزخی اور قرار(یعنی اخروی)تینوں زندگیوں کو شامل ہے،چنانچہ یہ(نیکوکار)لوگ نعمتوں میں اور یہ(بدکار)لوگ جہنم میں ہوں گے۔اور نعمت درحقیقت دل کی نعمت اور عذاب دراصل دل کا عذاب ہے،اسی لئے بعض صالحین نے کہا ہے :بیشک دنیا میں ایک جنت ہے جو اس میں نہ داخل ہوسکا وہ آخرت کی جنت میں بھی داخل نہ ہوگا،اور ایک دوسرے(بزرگ)فرماتے ہیں : اگر شاہوں اور شہزادوں کو ہمیں عطا ہونے والی نعمتوں کا علم ہوجائے تو وہ اس کے لئے ہم سے تلواروں سے مقابلہ کریں۔[2] (۱۶) گناہ نفوس انسانی کو حقیر وذلیل بنادیتے ہیں اور انہیں ریزہ ریزہ |
Book Name | تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی |
Volume | |
Number of Pages | 262 |
Introduction |