Maktaba Wahhabi

184 - 262
خطرناکیاں اسے ہر جانب سے گھیرلیتی ہیں،چنانچہ جو اللہ کی اطاعت کرتا ہے اس کے حق میں خوفناکیاں امن و سکون میں بدل جاتی ہیں،اور جو اس کی نافرمانی کرتا ہے اس کا امن و سکون خوف و رعب میں بدل جاتا ہے،جو اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اسے ہر چیز سے امن میں داخل کردیتا ہے اور جو اللہ سے نہیں ڈرتا ہے اللہ اسے ہر چیز سے خوف میں مبتلا کردیتا ہے۔[1] (۱۵) گناہ دل کو مریض بنا دیتا ہے اور اسے اس کی صحت و استقامت سے ہٹا کر مرض و انحراف کا شکار بنا دیتا ہے،دلوں میں گناہوں کی تاثیر اسی طرح ہوتی جس طرح جسموں میں بیماریوں کی تاثیر،بلکہ گناہ ہی دلوں کی بیماریاں ہیں،اور گناہوں کا ترک کرنا ہی ان کی دوا اور علاج بھی،اور جس طرح اپنی نفسانی خواہشات پر قابو پانے والے کا ٹھکانہ جنت ہوتا ہے اسی طرح اطاعت گزار کادل اس دنیوی زندگی میں ایک ایسی پیشگی جنت میں ہوتا ہے جس سے سرفرازمند کی نعمت کے مثل کوئی نعمت ہی نہیں،اور آپ ہرگز یہ نہ سوچیں کہ اللہ عزوجل کا فرمان:
Flag Counter