(ج)گناہ اللہ اور دار آخرت کی طرف دل کے سفر کو کمزور کرتے ہیں یا اس کی راہ میں آڑ بنتے یا اسے روکتے اور اس کا راستہ کاٹ دیتے ہیں،چنانچہ گناہ یاتو دل کو مردہ کردیتا ہے یا اسے خوفناک مرض میں مبتلا کردیتا ہے یا اس کی قو ت کو کمزور کردیتا ہے(اور اس کے بغیر چارئہ کار نہیں)یہاں تک کہ اس کی کمزوری ان آٹھ امور تک جاپہنچتی ہے جن سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پناہ مانگی ہے،آپ کا ارشاد ہے: ’’ اللّٰہُمَّ إنِّي أعُوذُ بكَ مِنَ الهَمِّ والحَزَنِ،والعَجْزِ والكَسَلِ،والبُخْلِ،والجُبْنِ،وضَلَعِ الدَّيْنِ،وغَلَبَةِ الرِّجالِ ‘‘[1] اے اللہ ! میں رنج وغم‘عاجزی و سستی‘کنجوسی و بزدلی‘ قرض کے بوجھ اور لوگوں کے غلبہ سے تیری پناہ چاہتاہوں۔ |
Book Name | تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی |
Volume | |
Number of Pages | 262 |
Introduction |