Maktaba Wahhabi

161 - 262
ہوتی ہے‘ اور بدی چہرے پرسیاہی‘ دل میں تاریکی‘ جسم میں کمزوری‘روزی میں کمی اور مخلوق کے دلوں میں بغض و نفرت(کا سبب)ہوتی ہے۔‘‘[1] (۵) گناہ دل کوکھوکھلا اور کمزور کردیتا ہے: رہی دل کی ناتوانی تو گناہ اسے کھوکھلا کرتے رہتے ہیں یہاں تک کہ مکمل طورپر اس کی زندگی ختم کردیتے ہیں۔[2] اور جہاں تک دل کو کمزور کرنے کی بات ہے تو گناہ اسے(درج ذیل)طریقوں سے کمزور کرتے ہیں : (الف)بندے کے دل میں اللہ جل جلالہ کی عظمت و وقار کو کمزور کردیتے ہیں ‘ اور بندہ چاہے یا نہ چاہے ایسا ہونا ہی ہے،اگر اللہ کی عظمت و وقار بندے کے دل میں پیوست ہوتی تو وہ اللہ کی نافرمانیوں کی جرأت ہی نہ کرتا‘کیونکہ بندے کے دل میں اللہ کی جلال و عظمت کا وجود اللہ کے حرمات کی تعظیم و توقیر کامتقاضی ہے،ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ذَٰلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ حُرُمَاتِ اللّٰہِ فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ عِندَ
Flag Counter