اس کی وحشت ونحوست اپنے گدھے اور خادم کی چال چلن میں محسوس کرتاہوں۔‘‘[1] خلاصۂ کلام یہ ہے کہ اطاعت اللہ عزوجل سے قربت واجب کرتی ہے،اور قربت جتنی پائیدار ہوگی انسیت و محبت اتنی ہی گہری ہوگی،اور گناہ رب سبحانہ وتعالیٰ سے دوری واجب کرتا ہے،اور دوری جتنی زیادہ ہوگی وحشت و نحوست اتنی ہی پائیدار ہوگی،اور وحشت کا سبب حجاب(پردہ)ہے،حجاب جتنا دبیز ہوگا وحشت اتنی زیادہ ہوگی،چنانچہ غفلت وحشت پیدا کرتی ہے اور اس سے سخت گناہ کی وحشت ہے اور اس سے کہیں زیادہ سخت شرک وکفر کی وحشت ہے۔اور آپ کسی ایسے شخص کو نہیں پائیں گے جو ان میں سے کسی چیز میں ملوث ہو ‘ مگر جس قدر وہ ان میں ملوث ہوگا اسی قدر اس پر وحشت و نحوست چھائی ہوگی،چنانچہ اس کے چہرے اور دل پر بھی وحشت چھاجاتی ہے ‘نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ خود وحشت محسوس کرتا ہے اور لوگ اس سے وحشت محسوس کرتے ہیں۔[2] |
Book Name | تقویٰ کا نور اور گناہوں کی تاریکیاں |
Writer | ڈاکٹر سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات |
Publish Year | |
Translator | ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی |
Volume | |
Number of Pages | 262 |
Introduction |