Maktaba Wahhabi

احادیث ہدایہ فنی وتحقیقی حیثیت

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ علوم اثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2002ء

بھی ہیں،ان سے صرف نظر کرکے روایت نقل کر دینا کم از کم ’’کفی بالمرء کذبا ان یحدث بکل ما سمع‘‘ کا مصداق ہے۔ سبط ابن الجوزی اس کی سند تو کجا خود سبط ابن الجوزی المتوفی ۶۵۴ھ کو ن اور کیسے ہیں ؟ اور اہل علم نے ان کے بارے میں کیا اظہار خیال فرمایا ہے؟ سنیے: یہ صاحب پہلے حنبلی تھے۔الملک المعظم جیسے غالی حنفی بادشاہ سے مصاحبت کی بنا پر حنفی مسلک اختیا رکیا۔ان کی تصنیف ’’مناقب ابی حنیفہ ‘‘ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔اس کے بعد پھر پلٹا کھایا تو رافضی بن گئے۔(اعاذنا اللّٰہ منہ ) محی الدین السنوسی فرماتے ہیں کہ: ’’میرے دادا جان کو جب اس کی خبر وفات پہنچی تو انھوں نے فرمایا:’’ لا رحمہ اللّٰہ کان رافضیا ‘‘وہ رافضی تھا،اﷲ تعالیٰ اس پر رحمت نہ فرمائے۔‘‘ وعظ و ارشاد کا بڑا حلقہ تھا،صاحب علم وفضل تھے۔’’ مراٰۃ الزمان‘‘ ان کی مشہور تصنیف ہے مگر علامہ ذہبی لکھتے ہیں : ’’ فتراہ یاتی بمناکیر الحکایات و ما اظنہ بثقۃ فیما ینقلہ بل یجنف و یجازف ثم انہ ترفض ولہ مؤلف فی ذلک نسأل اللّٰہ العافیۃ‘‘ ’’تم دیکھو گے کہ وہ اس میں منکر حکایات لاتا ہے اور میرا خیال ہے کہ وہ جو کچھ نقل کرتا ہے اس میں وہ ثقہ نہیں بلکہ وہ حق و صداقت سے انحراف کرتا ہے اور بے تکی باتیں کرتا ہے،پھر رافضی بن گیا،اس میں اس کی ایک کتاب بھی ہے،ہم اﷲ تعالیٰ سے عافیت کا سوال کرتے ہیں۔‘‘(میزان الاعتدال ص ۴۷۱ ج ۴) لیجیے! یہ ہے حقیقت سبط ابن الجوزی کی،پھر اس کی سند بجائے خود مسئلہ ہے،مولانا سردار احمد صاحب شاید ان حقائق سے واقف نہیں،اس لیے وہ اس پر قناعت کیے بیٹھے ہیں کہ سبط ابن الجوزی نے اسے ذکر کر دیا ہے۔بس یہ موضوع نہ رہی۔(سبحان اللّٰہ)
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
9نقل روایت میں اعتماد محدثین پر ہے فقہاء پر نہیں
15حقیقۃ الفقہ اور اس کے مؤلف
16تنقید الہدایہ کا مصنف
18نئی تک بندی
26کتاب الآثار اور الامالی کی حیثیت
27کیا علامہ مرغینانی نقل حدیث میں قابل اعتماد ہیں ؟
34ماہنامہ بینات اور احادیث ہدایہ
35صاحب ہدایہ اور چند بے اصل روایات
37دوسری مثال
40۳۔ہدایہ کی ایک اور موضوع حدیث
42۴۔ایک اور موضوع حدیث
46موضوع حدیث کی پانچویں مثال
51موضوع حدیث کی چھٹی مثال
53موضوع حدیث کی ساتویں مثال
54موضوع حدیث کی آٹھویں مثال
55موضوع حدیث کی نویں مثال
58دسویں مثال
59علامہ کاسانی رحمہ اللہ اور ان کی نقل کردہ روایات
62صاحب ہدایہ کا نقل روایت میں اسلوب
63مزید برآں
71تعلیقات بخاری اور احادیث ہدایہ
72وضع احادیث اور بعض اہل الرائے
73صحیح بخاری کی تین معلق روایات کی تحقیق
74پہلی معلق روایت
74دوسری معلق روایت
76تیسری معلق روایت
78صحیح بخاری کی مسند روایات کی صحت پر علماء محققین کا اتفاق ہے
79صحیح بخاری کی اہمیت گھٹانے والے بدعتی اور غیر مومنوں کے راستے پر چلنے والے ہیں۔
80ایک اور بزرگ کی غلط فہمی،ہدایہ کا کتب صحاح سے مقابلہ
81ائمہ فن کا لم اجدہ کہنے کا مطلب
85ہدایہ کی بے اصل روایات کا دفاع اور اس کی حقیقت
85پہلی روایت
87کیا ہدایہ کی احادیث بالمعنی ہیں ؟
88دوسری حدیث
90سبط ابن الجوزی
91تیسری حدیث
91اعتراض مرفوع روایت پر ہے نہ کہ موقوف قول پر
96قول عمر کا صحیح محل
97کیا مراسیل نخعی حجت ہیں ؟
98حماد بن ابی سلیمان رحمہ اللہ کے واسطے سے بیان ہونے والی روایت قابل تحقیق ہے
99حماد بن سلمہ رحمہ اللہ بھی مختلط ہے
104حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت کی حیثیت
106ہدایہ کے بارے میں غلو کا مظاہرہ
109مولانا سرفراز صفدر کا اتہام
111صاحب ہدایہ اور قاضی خاں
Flag Counter