Maktaba Wahhabi

احادیث ہدایہ فنی وتحقیقی حیثیت

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ علوم اثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2002ء

(۲) ’’ من روی عنی حقاً فأنا اقولہ و ان لم اکن قلتہ،و من روی باطلاً فانی لا اقول بالباطل‘‘ جس نے میری طرف سے حق بات بیان کی تو وہ میری ہی بات ہے اگرچہ میں نے نہ کہی ہو،ا ور جس نے باطل بات بیان کی تو میں کوئی باطل بات نہیں کہتا۔ حالانکہ یہ دونوں روایات موضوع ہیں۔اول الذکر کو علامہ ابن الجوزی نے الموضوعات ص ۲۵۸ جلد ۱ میں،علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے اللالی المصنوعۃ ص ۲۱۴ جلد ۱ میں،علامہ سخاوی نے المقاصد الحسنہ ص ۳۴۱ میں اورثانی کے بارے میں امام یحییٰ بن معین نے فرمایا یہ زنادقہ کی من گھڑت ہے۔)تنزیہ الشریعہ ص ۲۶۴ ج ۱) غالباً انہی روایات اور شیخ ابوطالب کی اسی ترغیب کا نتیجہ ہے کہ حضرات صوفیاء کرام کی کتابوں میں ایسی روایات کی بھرمار ہے جو قرآن و حدیث کے مخالف نہیں معناً بھی صحیح ہیں،مگر محدثین کرام نے انھیں موضوع اور بے اصل قرار دیا اور وہی روایات تصوف کی جان ہیں جس کی تفصیل کا یہ محل نہیں۔ دسویں مثال احناف کے نزدیک ’’یمین‘‘ یعنی قسم اٹھانے والا اگر مذا ق میں زبردستی کسی کے سخت دباؤ کے نتیجہ میں یا بھول کر بھی قسم اٹھائے تواس قسم کا کفارہ ہے۔علامہ مرغینانی رحمہ اللہ نے اس کے متعلق حسب ذیل حدیث سے استدلال کیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ امام شافعی اس میں ہمارے مخالف ہیں۔ ’’ثلاث جدھن جد ھزلھن جد النکاح والطلاق والیمین‘‘ (ہدایہ کتاب الایمان ص ۴۷۹ ج ۱) ’’رسول اﷲ صلی اﷲعلیہ وسلم نے فرمایا تین باتوں کی سنجیدگی بھی سنجیدگی اور ٹھٹھا و مذاق بھی سنجیدگی ہے۔نکاح،طلاق اور یمین یعنی قسم۔‘‘ حالانکہ یہ روایت دواوین احادیث میں موجود ہے مگر اس میں ’’الیمین‘‘ کا لفظ
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
9نقل روایت میں اعتماد محدثین پر ہے فقہاء پر نہیں
15حقیقۃ الفقہ اور اس کے مؤلف
16تنقید الہدایہ کا مصنف
18نئی تک بندی
26کتاب الآثار اور الامالی کی حیثیت
27کیا علامہ مرغینانی نقل حدیث میں قابل اعتماد ہیں ؟
34ماہنامہ بینات اور احادیث ہدایہ
35صاحب ہدایہ اور چند بے اصل روایات
37دوسری مثال
40۳۔ہدایہ کی ایک اور موضوع حدیث
42۴۔ایک اور موضوع حدیث
46موضوع حدیث کی پانچویں مثال
51موضوع حدیث کی چھٹی مثال
53موضوع حدیث کی ساتویں مثال
54موضوع حدیث کی آٹھویں مثال
55موضوع حدیث کی نویں مثال
58دسویں مثال
59علامہ کاسانی رحمہ اللہ اور ان کی نقل کردہ روایات
62صاحب ہدایہ کا نقل روایت میں اسلوب
63مزید برآں
71تعلیقات بخاری اور احادیث ہدایہ
72وضع احادیث اور بعض اہل الرائے
73صحیح بخاری کی تین معلق روایات کی تحقیق
74پہلی معلق روایت
74دوسری معلق روایت
76تیسری معلق روایت
78صحیح بخاری کی مسند روایات کی صحت پر علماء محققین کا اتفاق ہے
79صحیح بخاری کی اہمیت گھٹانے والے بدعتی اور غیر مومنوں کے راستے پر چلنے والے ہیں۔
80ایک اور بزرگ کی غلط فہمی،ہدایہ کا کتب صحاح سے مقابلہ
81ائمہ فن کا لم اجدہ کہنے کا مطلب
85ہدایہ کی بے اصل روایات کا دفاع اور اس کی حقیقت
85پہلی روایت
87کیا ہدایہ کی احادیث بالمعنی ہیں ؟
88دوسری حدیث
90سبط ابن الجوزی
91تیسری حدیث
91اعتراض مرفوع روایت پر ہے نہ کہ موقوف قول پر
96قول عمر کا صحیح محل
97کیا مراسیل نخعی حجت ہیں ؟
98حماد بن ابی سلیمان رحمہ اللہ کے واسطے سے بیان ہونے والی روایت قابل تحقیق ہے
99حماد بن سلمہ رحمہ اللہ بھی مختلط ہے
104حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت کی حیثیت
106ہدایہ کے بارے میں غلو کا مظاہرہ
109مولانا سرفراز صفدر کا اتہام
111صاحب ہدایہ اور قاضی خاں
Flag Counter