Maktaba Wahhabi

احادیث ہدایہ فنی وتحقیقی حیثیت

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ علوم اثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2002ء

قطعاً نہیں،جس کی تفصیل نصب الرایہ (ص ۲۹۳،ج ۳)،التلخیص (ص ۲۰۹ ج ۳) ارواء الغلیل (ص ۲۲۴ ج ۶) البنایۃ (ص ۱۱۷ ج ۶) میں دیکھی جا سکتی ہے۔حتی کہ جامع المسانید للخوارزمی (ص ۸۲،ج ۲) میں بھی ’’الیمین‘‘ کے بغیر مذکور ہے۔ علامہ شامی رحمہ اللہ نے رد المختار (ص ۷۰۹ ج ۴) میں فرمایا ہے کہ ’’الیمین ‘‘ کا لفظ غیر معروف ہے اور معنوی اعتبار سے بھی یہ درست نہیں بلکہ بھول کر قسم اٹھانے والے کے بارے میں اس سے استدلال نہ نصاً درست ہے نہ ہی قیاساً۔گویا روایۃً تویہ لفظ ساقط الاعتبار تھا ہی قیاساً بھی ا س سے استدلال درست نہیں۔بتلائیے!اس اضافہ کا فائدہ کیا ہوا؟ تلک عشرۃ کاملۃ۔ ہم محض مشتے نمونہ از خروارے انہی روایات پر اکتفا کرتے ہیں۔بتلانا صرف یہ مطلوب ہے کہ ’’صرف تین ‘‘ حدیثیں نہیں جیسا کہ مولانا سردار احمد صاحب سمجھ رہے ہیں بلکہ ایسی بہت سی روایات ہیں جنھیں صاحب ہدایہ رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے مگر ان کی کوئی اصل نہیں۔ علامہ کاسانی رحمہ اللہ اور ان کی نقل کردہ روایات مولانا عبدالرشید صاحب نعمانی رحمہ اللہ نے صاحب ہدایہ کے ساتھ ساتھ علاء الدین ابی بکر بن مسعود کاسانی ا رحمہ اللہ لمتوفی ۵۸۷ھ کے بارے میں بھی انہی خیالات کا اعادہ اور ان کی کتاب ’’بدائع الصنائع ‘‘ میں مندرجہ روایات کے متعلق بھی اسی حسن ظن کا اظہار کیا ہے۔حالانکہ علامہ کاسانی رحمہ اللہ کی بدائع الصنائع میں بھی ایسی بہت سی بے اصل روایات ہیں جن کا کہیں کوئی وجود نہیں۔مثلاً رفع الیدین کے نسخ پر علامہ کاسانی رحمہ اللہ نے یہ روایت بڑے زوردار الفاظ میں یوں درج کی ہے: ’’ و ما رواہ منسوخ فانہ روی انہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کان یرفع ثم ترک صلی اللّٰہ علیہ وسلم بدلیل ماروی ابن مسعود رضی اللّٰہ عنہ انہ قال رفع رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فرفعنا و ترک فترکنا‘‘(بدائع الصنائع ص ۵۴۸ ج ۱)
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
9نقل روایت میں اعتماد محدثین پر ہے فقہاء پر نہیں
15حقیقۃ الفقہ اور اس کے مؤلف
16تنقید الہدایہ کا مصنف
18نئی تک بندی
26کتاب الآثار اور الامالی کی حیثیت
27کیا علامہ مرغینانی نقل حدیث میں قابل اعتماد ہیں ؟
34ماہنامہ بینات اور احادیث ہدایہ
35صاحب ہدایہ اور چند بے اصل روایات
37دوسری مثال
40۳۔ہدایہ کی ایک اور موضوع حدیث
42۴۔ایک اور موضوع حدیث
46موضوع حدیث کی پانچویں مثال
51موضوع حدیث کی چھٹی مثال
53موضوع حدیث کی ساتویں مثال
54موضوع حدیث کی آٹھویں مثال
55موضوع حدیث کی نویں مثال
58دسویں مثال
59علامہ کاسانی رحمہ اللہ اور ان کی نقل کردہ روایات
62صاحب ہدایہ کا نقل روایت میں اسلوب
63مزید برآں
71تعلیقات بخاری اور احادیث ہدایہ
72وضع احادیث اور بعض اہل الرائے
73صحیح بخاری کی تین معلق روایات کی تحقیق
74پہلی معلق روایت
74دوسری معلق روایت
76تیسری معلق روایت
78صحیح بخاری کی مسند روایات کی صحت پر علماء محققین کا اتفاق ہے
79صحیح بخاری کی اہمیت گھٹانے والے بدعتی اور غیر مومنوں کے راستے پر چلنے والے ہیں۔
80ایک اور بزرگ کی غلط فہمی،ہدایہ کا کتب صحاح سے مقابلہ
81ائمہ فن کا لم اجدہ کہنے کا مطلب
85ہدایہ کی بے اصل روایات کا دفاع اور اس کی حقیقت
85پہلی روایت
87کیا ہدایہ کی احادیث بالمعنی ہیں ؟
88دوسری حدیث
90سبط ابن الجوزی
91تیسری حدیث
91اعتراض مرفوع روایت پر ہے نہ کہ موقوف قول پر
96قول عمر کا صحیح محل
97کیا مراسیل نخعی حجت ہیں ؟
98حماد بن ابی سلیمان رحمہ اللہ کے واسطے سے بیان ہونے والی روایت قابل تحقیق ہے
99حماد بن سلمہ رحمہ اللہ بھی مختلط ہے
104حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت کی حیثیت
106ہدایہ کے بارے میں غلو کا مظاہرہ
109مولانا سرفراز صفدر کا اتہام
111صاحب ہدایہ اور قاضی خاں
Flag Counter