Maktaba Wahhabi

احادیث ہدایہ فنی وتحقیقی حیثیت

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ علوم اثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2002ء

ہم اس سلسلے میں ان کی طول بیانی سے صرف نظر کرتے ہیں البتہ اس غلط فہمی کے بارے میں عرض ہے کہ : اولاً:تو یہ عبارت ہی حضرت موصوف کے تعصب کی منہ بولتی دلیل ہے جب کہ ہدایہ کی روایات کے بارے میں انھیں یقین نہیں کہ اس میں موضوع اور جعلی روایات بھی ہیں۔اس لیے لکھتے ہیں :’’فرض کر لیجیے‘‘۔۔’’اگر یہ ہیں تو۔۔۔‘‘ لیکن کتب احادیث کے متعلق بڑے وثوق سے فرماتے ہیں کہ :’’ ان میں بھی سینکڑوں ہزاروں حدیثیں ضعیف بلکہ خالص من گھڑت بھی موجود ہیں‘‘ ثانیاً: محدثین کرام رحمہم اﷲ نے اپنی تصنیفات میں متن سے پہلے سند کا اہتمام فرمایا ہے جس سے اس روایت کی حیثیت معلوم کی جا سکتی ہے۔سند بیان کرکے انھوں نے گویا پوری دنیا کو تحقیق کی دعوت دی ہے جو چاہے آزما لے۔ہم اس سے بری الذمہ ہیں۔حافظ ابن حجر رحمہ اللہ لکھتے ہیں : ’’ اکثر المحدثین فی الاعصار الماضیۃ من سنۃ مائتین وھلم جرا اذا ساقوا الحدیث باسنادہ اعتقدوا انھم برء وا من عھدتہ و اللّٰہ اعلم ‘‘(لسان المیزان ص ۷۵ ج ۳) ’’اکثر محدثین زمانہ ماضی میں دو سو سال سے اور اس کے بعد سے جب حدیث کو سند سے بیان کر دیتے ہیں تو وہ اس بات کا اعتقاد رکھتے ہیں کہ ہم سے اس کی ذمہ داری ختم ہو گئی ہے۔‘‘ لیکن ہدایہ اور دیگر کتب فقہ میں تو سند کا قطعاً اہتمام نہیں بلکہ ان کے مصنفین کے نزدیک تو گویا یہ’’ شجر ممنوعہ ‘‘ہے لہٰذا کتب حدیث اور کتب فقہ کے مابین بعد المشرقین ہے بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ ’’چہ نسبت خاک را باعالم پاک‘‘۔ ائمہ فن کا لم اجدہ کہنے کا مطلب مولانا نعمانی رحمہ اللہ اور ان کی تقلید میں شاگرد رشید نے فرمایا ہے کہ :
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
9نقل روایت میں اعتماد محدثین پر ہے فقہاء پر نہیں
15حقیقۃ الفقہ اور اس کے مؤلف
16تنقید الہدایہ کا مصنف
18نئی تک بندی
26کتاب الآثار اور الامالی کی حیثیت
27کیا علامہ مرغینانی نقل حدیث میں قابل اعتماد ہیں ؟
34ماہنامہ بینات اور احادیث ہدایہ
35صاحب ہدایہ اور چند بے اصل روایات
37دوسری مثال
40۳۔ہدایہ کی ایک اور موضوع حدیث
42۴۔ایک اور موضوع حدیث
46موضوع حدیث کی پانچویں مثال
51موضوع حدیث کی چھٹی مثال
53موضوع حدیث کی ساتویں مثال
54موضوع حدیث کی آٹھویں مثال
55موضوع حدیث کی نویں مثال
58دسویں مثال
59علامہ کاسانی رحمہ اللہ اور ان کی نقل کردہ روایات
62صاحب ہدایہ کا نقل روایت میں اسلوب
63مزید برآں
71تعلیقات بخاری اور احادیث ہدایہ
72وضع احادیث اور بعض اہل الرائے
73صحیح بخاری کی تین معلق روایات کی تحقیق
74پہلی معلق روایت
74دوسری معلق روایت
76تیسری معلق روایت
78صحیح بخاری کی مسند روایات کی صحت پر علماء محققین کا اتفاق ہے
79صحیح بخاری کی اہمیت گھٹانے والے بدعتی اور غیر مومنوں کے راستے پر چلنے والے ہیں۔
80ایک اور بزرگ کی غلط فہمی،ہدایہ کا کتب صحاح سے مقابلہ
81ائمہ فن کا لم اجدہ کہنے کا مطلب
85ہدایہ کی بے اصل روایات کا دفاع اور اس کی حقیقت
85پہلی روایت
87کیا ہدایہ کی احادیث بالمعنی ہیں ؟
88دوسری حدیث
90سبط ابن الجوزی
91تیسری حدیث
91اعتراض مرفوع روایت پر ہے نہ کہ موقوف قول پر
96قول عمر کا صحیح محل
97کیا مراسیل نخعی حجت ہیں ؟
98حماد بن ابی سلیمان رحمہ اللہ کے واسطے سے بیان ہونے والی روایت قابل تحقیق ہے
99حماد بن سلمہ رحمہ اللہ بھی مختلط ہے
104حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت کی حیثیت
106ہدایہ کے بارے میں غلو کا مظاہرہ
109مولانا سرفراز صفدر کا اتہام
111صاحب ہدایہ اور قاضی خاں
Flag Counter