Maktaba Wahhabi

احادیث ہدایہ فنی وتحقیقی حیثیت

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ علوم اثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2002ء

الحکم علیہ بالوضع‘‘ (تنزیہ الشریعۃ )۔ اس سے ہمیں یہ فائدہ حاصل ہوتا ہے کہ (علامہ علائی رحمہ اللہ نے) جن حفاظ کا ذکر کیا ہے یا ان جیسے دوسرے حفاظ حدیث ہیں ان میں سے جب کوئی کسی حدیث کے بارے میں کہہ دے کہ ’’لا اعرفہ ‘‘یا ’’لا اصل لہ‘‘ تواس کے موضوع ہونے کے لیے کافی ہے۔‘‘ علامہ ابن عراق کا یہی کلام شیخ ابوغدہ حنفی نے المصنوع کے مقدمہ (ص ۹۔۱۰) میں بھی نقل کیا ہے اور اس سلسلے میں جن حفاظ حدیث کے فیصلے پر اعتماد و اطمینان کا اظہار کیا ہے ان میں علامہ المقدسی،ابن تیمیہ،ابن الصلاح،المزی،ذہبی،ابن کثیر،عراقی ابن الملقن رحمہم اﷲکے ساتھ ساتھ علامہ زیلعی رحمہ اللہ اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کا بھی نام لیا ہے،البتہ انھوں نے اس کے ساتھ یہ اضافہ بھی کیا ہے۔ ’’ ولم یتعقبہ احد من الحفاظ‘‘ ’’کہ اس کے بعد حفاظ حدیث میں سے کسی نے اس پر تعاقب نہیں کیا ہے۔‘‘ یہی بات انھوں نے ’’المصنوع‘‘ (ص ۱۹۔۲۰) کے حواشی میں اور لمحات من تاریخ السنۃ ص ۲۴۴ میں کہی ہے۔ظاہر ہے کہ اس بات کا اضافہ بھی ہونا چاہیے کہ ایک انسان کی معلومات بہرحال محدود ہی ہوتی ہیں خواہ وہ علم کے بلند ترین مقام پر فائز ہو۔﴿ وَ فَوْقَ کُلِّ ذِیْ عِلْمٍ عَلِیْمٌ ﴾ کاارشاد ربانی بھی اسی کا مؤید ہے اور ’’ کم ترک اولون للاخرین‘‘ کاجملہ بھی اہل علم کے ہاں معروف ہے۔ لہٰذا اگر ان اکابر محدثین میں سے جب کوئی محدث کسی روایت کے بارے میں لا اعرف،لم اجدہ،لا اصل لہ،لا یعلم من اخرجہ،لم اقف علیہ جیسے الفاظ کہے اور کسی محدث نے اس پر تعاقب نہ کیا ہو اور اس کی رائے کے برعکس اس کی سند یا صحت کو واضح نہ کیا ہو تو وہ روایت بلاشبہ موضوع اور بے اصل قرار پائے گی۔بنا بریں ہدایہ کی وہ روایات جن کے بارے میں علامہ زیلعی رحمہ اللہ نے غریب،یا غریب جدا اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے لم
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
9نقل روایت میں اعتماد محدثین پر ہے فقہاء پر نہیں
15حقیقۃ الفقہ اور اس کے مؤلف
16تنقید الہدایہ کا مصنف
18نئی تک بندی
26کتاب الآثار اور الامالی کی حیثیت
27کیا علامہ مرغینانی نقل حدیث میں قابل اعتماد ہیں ؟
34ماہنامہ بینات اور احادیث ہدایہ
35صاحب ہدایہ اور چند بے اصل روایات
37دوسری مثال
40۳۔ہدایہ کی ایک اور موضوع حدیث
42۴۔ایک اور موضوع حدیث
46موضوع حدیث کی پانچویں مثال
51موضوع حدیث کی چھٹی مثال
53موضوع حدیث کی ساتویں مثال
54موضوع حدیث کی آٹھویں مثال
55موضوع حدیث کی نویں مثال
58دسویں مثال
59علامہ کاسانی رحمہ اللہ اور ان کی نقل کردہ روایات
62صاحب ہدایہ کا نقل روایت میں اسلوب
63مزید برآں
71تعلیقات بخاری اور احادیث ہدایہ
72وضع احادیث اور بعض اہل الرائے
73صحیح بخاری کی تین معلق روایات کی تحقیق
74پہلی معلق روایت
74دوسری معلق روایت
76تیسری معلق روایت
78صحیح بخاری کی مسند روایات کی صحت پر علماء محققین کا اتفاق ہے
79صحیح بخاری کی اہمیت گھٹانے والے بدعتی اور غیر مومنوں کے راستے پر چلنے والے ہیں۔
80ایک اور بزرگ کی غلط فہمی،ہدایہ کا کتب صحاح سے مقابلہ
81ائمہ فن کا لم اجدہ کہنے کا مطلب
85ہدایہ کی بے اصل روایات کا دفاع اور اس کی حقیقت
85پہلی روایت
87کیا ہدایہ کی احادیث بالمعنی ہیں ؟
88دوسری حدیث
90سبط ابن الجوزی
91تیسری حدیث
91اعتراض مرفوع روایت پر ہے نہ کہ موقوف قول پر
96قول عمر کا صحیح محل
97کیا مراسیل نخعی حجت ہیں ؟
98حماد بن ابی سلیمان رحمہ اللہ کے واسطے سے بیان ہونے والی روایت قابل تحقیق ہے
99حماد بن سلمہ رحمہ اللہ بھی مختلط ہے
104حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت کی حیثیت
106ہدایہ کے بارے میں غلو کا مظاہرہ
109مولانا سرفراز صفدر کا اتہام
111صاحب ہدایہ اور قاضی خاں
Flag Counter