Maktaba Wahhabi

احادیث ہدایہ فنی وتحقیقی حیثیت

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ علوم اثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2002ء

اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔‘‘ اسی سے ملتی جلتی بات علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے تنزیہ الشریعہ (ص ۷۔۸ ج ۱) میں امام فخر الدین رازی رحمہ اللہ سے نقل کی ہے۔امام رازی رحمہ اللہ کا یہ کلام ’’ المحصول من علم اصول الفقہ ‘‘ میں دیکھا جا سکتا ہے۔شیخ ابوغدہ رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے۔امام رازی نے دراصل یہ کلام معمولی تصرف سے قاضی ابوالحسین رحمہ اللہ البصری المتوفی ۴۳۶ھ کی المعتمد فی اصول الفقہ (ص ۷۹ ج ۲) سے نقل کیا ہے اور اسی کے ساتھ خود شیخ ابوغدہ رحمہ اللہ نے فرمایا ہے: ’’واما بعد استقرار الاخبار فلو ذکر احد حدیثا بدون السند ولم یوجد فی دواوین الحدیث ولا عند رواۃ الحدیث الثقات فھذا یحکم علیہ بالوضع عند الامام الرازی و من تبعہ‘‘(حاشیہ لمحات من تاریخ السنۃ ص ۲۴۳)‘‘ ’’اور احادیث کا کتب احادیث میں ثابت و مدون ہونے کے بعد اگر کوئی بغیر سند کے حدیث ذکر کرے اور وہ ذخیرہ حدیث نہ پائی جائے اور نہ ہی وہ حدیث ثقہ راویوں کے پاس ہو تو امام رازی وغیرہ کے نزدیک ایسی حدیث پرموضوع ہونے کا حکم لگایا جائے گا۔‘‘ علامہ ابن عراق نے حافظ العلائی کے حوالہ سے لکھا ہے: ’’حفاظ حدیث مثلاً امام احمد رحمہ اللہ،امام علی بن مدینی رحمہ اللہ،امام ابن معین رحمہ اللہ،امام بخاری رحمہ اللہ،امام ابوحاتم رحمہ اللہ،امام ابوزرعہ رحمہ اللہ،امام نسائی رحمہ اللہ امام دارقطنی رحمہ اللہ وغیرہ جیسے نقاد حدیث جب کسی روایت کے بارے میں کہہ دیں کہ یہ روایت ہم نے نہیں دیکھی تو وہ روایت موضوع اور بے اصل ہوگی۔‘‘ اس کے بعد علامہ ابن عراق لکھتے ہیں : ’’فاستفدنا من ھذا ان الحفاظ الذین ذکرھم و اضرابھم اذا قال احدھم فی حدیث لا اعرفہ او لا اصل لہ کفی ذلک فی
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
9نقل روایت میں اعتماد محدثین پر ہے فقہاء پر نہیں
15حقیقۃ الفقہ اور اس کے مؤلف
16تنقید الہدایہ کا مصنف
18نئی تک بندی
26کتاب الآثار اور الامالی کی حیثیت
27کیا علامہ مرغینانی نقل حدیث میں قابل اعتماد ہیں ؟
34ماہنامہ بینات اور احادیث ہدایہ
35صاحب ہدایہ اور چند بے اصل روایات
37دوسری مثال
40۳۔ہدایہ کی ایک اور موضوع حدیث
42۴۔ایک اور موضوع حدیث
46موضوع حدیث کی پانچویں مثال
51موضوع حدیث کی چھٹی مثال
53موضوع حدیث کی ساتویں مثال
54موضوع حدیث کی آٹھویں مثال
55موضوع حدیث کی نویں مثال
58دسویں مثال
59علامہ کاسانی رحمہ اللہ اور ان کی نقل کردہ روایات
62صاحب ہدایہ کا نقل روایت میں اسلوب
63مزید برآں
71تعلیقات بخاری اور احادیث ہدایہ
72وضع احادیث اور بعض اہل الرائے
73صحیح بخاری کی تین معلق روایات کی تحقیق
74پہلی معلق روایت
74دوسری معلق روایت
76تیسری معلق روایت
78صحیح بخاری کی مسند روایات کی صحت پر علماء محققین کا اتفاق ہے
79صحیح بخاری کی اہمیت گھٹانے والے بدعتی اور غیر مومنوں کے راستے پر چلنے والے ہیں۔
80ایک اور بزرگ کی غلط فہمی،ہدایہ کا کتب صحاح سے مقابلہ
81ائمہ فن کا لم اجدہ کہنے کا مطلب
85ہدایہ کی بے اصل روایات کا دفاع اور اس کی حقیقت
85پہلی روایت
87کیا ہدایہ کی احادیث بالمعنی ہیں ؟
88دوسری حدیث
90سبط ابن الجوزی
91تیسری حدیث
91اعتراض مرفوع روایت پر ہے نہ کہ موقوف قول پر
96قول عمر کا صحیح محل
97کیا مراسیل نخعی حجت ہیں ؟
98حماد بن ابی سلیمان رحمہ اللہ کے واسطے سے بیان ہونے والی روایت قابل تحقیق ہے
99حماد بن سلمہ رحمہ اللہ بھی مختلط ہے
104حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت کی حیثیت
106ہدایہ کے بارے میں غلو کا مظاہرہ
109مولانا سرفراز صفدر کا اتہام
111صاحب ہدایہ اور قاضی خاں
Flag Counter