Maktaba Wahhabi

احادیث ہدایہ فنی وتحقیقی حیثیت

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ علوم اثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2002ء

نے ’’السنن‘‘ (ص ۳۴۹ طبع ہند،ج ۳ ص ۱۴۵) اور امام بیہقی نے السنن(ص ۱۰۱ ج ۸) میں بھی اس کا ذکر کیا ہے۔بلاشبہ یہ مرسل ہے مگر مراسیل تو احناف کے ہاں حجت ہیں۔پھر کیا عمرو بن شعیب اور ا بن جریج مجہول راوی ہیں اور مصنف عبدالرزاق،سنن دارقطنی اور سنن بیہقی حدیث کی کتابیں نہیں کہ کہہ دیا گیا : کہ اس کے راوی غیر معروف اور کتب حدیث میں اس کا ذکر نہیں۔یہی نہیں بلکہ علامہ مرغینانی رحمہ اللہ ایک مقام پر لکھتے ہیں : ’’ و اما اھل خیبر فالنبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم اقرھم علی املاکھم۔۔۔الخ‘‘(ہدایۃ کتاب الدیات،باب القسامۃ ص ۶۲۳ ج ۲) ’’کہ نبی صلی اﷲعلیہ وسلم نے اہل خیبر کو ان کی ملکیت پر برقرار رکھا۔‘‘ حالانکہ خود ہی علامہ موصوف نے کتاب السیر میں لکھا ہے: ’’ و اذا فتح الامام بلدۃ عنوۃ ای قھرا فھو بالخیار ان شاء قسمھا بین المسلمین کما فعل رسول اللّٰہ علیہ السلام بخیبر‘‘ (باب الغنائم و قسمتہا ص ۵۶۶ ج ۱) ’’کہ جب امام کسی شہر کو لڑائی سے فتح کرے تو اسے اختیار ہے،اگر چاہے تو اسے مسلمانوں کے درمیان تقسیم کردے جیسا کہ رسول اﷲصلی اﷲ علیہ وسلم نے خیبر میں کیا تھا۔‘‘ علامہ زیلعی رحمہ اللہ نے صاحب ہدایہ کے اس تعارض کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ صحیح یہی ہے کہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے خیبر کو مسلمان مجاہدین میں تقسیم کر دیا تھا۔دیکھیے: (نصب الرایہ ص ۲۹۷ ج ۳،ص ۳۹۷ ج ۴) معلوم یوں ہوتا ہے کہ ایک جگہ یہ مسئلہ ثابت کرنا مقصود تھا کہ اگر کسی شہر کومسلمان امام لڑائی سے فتح کرے تو اسے مسلمانوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔اس لیے دلیل لکھ دی کہ خیبر کو آنحضرت صلی اﷲعلیہ وسلم نے تقسیم کیا تھا۔مگرآگے چل کر جب یہ مسئلہ ثابت کرنے کی ضرورت پیش آئی کہ اگر کوئی شخص کسی جگہ قتل ہو جائے،قاتل کا علم نہ ہو تواس جگہ سے
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
9نقل روایت میں اعتماد محدثین پر ہے فقہاء پر نہیں
15حقیقۃ الفقہ اور اس کے مؤلف
16تنقید الہدایہ کا مصنف
18نئی تک بندی
26کتاب الآثار اور الامالی کی حیثیت
27کیا علامہ مرغینانی نقل حدیث میں قابل اعتماد ہیں ؟
34ماہنامہ بینات اور احادیث ہدایہ
35صاحب ہدایہ اور چند بے اصل روایات
37دوسری مثال
40۳۔ہدایہ کی ایک اور موضوع حدیث
42۴۔ایک اور موضوع حدیث
46موضوع حدیث کی پانچویں مثال
51موضوع حدیث کی چھٹی مثال
53موضوع حدیث کی ساتویں مثال
54موضوع حدیث کی آٹھویں مثال
55موضوع حدیث کی نویں مثال
58دسویں مثال
59علامہ کاسانی رحمہ اللہ اور ان کی نقل کردہ روایات
62صاحب ہدایہ کا نقل روایت میں اسلوب
63مزید برآں
71تعلیقات بخاری اور احادیث ہدایہ
72وضع احادیث اور بعض اہل الرائے
73صحیح بخاری کی تین معلق روایات کی تحقیق
74پہلی معلق روایت
74دوسری معلق روایت
76تیسری معلق روایت
78صحیح بخاری کی مسند روایات کی صحت پر علماء محققین کا اتفاق ہے
79صحیح بخاری کی اہمیت گھٹانے والے بدعتی اور غیر مومنوں کے راستے پر چلنے والے ہیں۔
80ایک اور بزرگ کی غلط فہمی،ہدایہ کا کتب صحاح سے مقابلہ
81ائمہ فن کا لم اجدہ کہنے کا مطلب
85ہدایہ کی بے اصل روایات کا دفاع اور اس کی حقیقت
85پہلی روایت
87کیا ہدایہ کی احادیث بالمعنی ہیں ؟
88دوسری حدیث
90سبط ابن الجوزی
91تیسری حدیث
91اعتراض مرفوع روایت پر ہے نہ کہ موقوف قول پر
96قول عمر کا صحیح محل
97کیا مراسیل نخعی حجت ہیں ؟
98حماد بن ابی سلیمان رحمہ اللہ کے واسطے سے بیان ہونے والی روایت قابل تحقیق ہے
99حماد بن سلمہ رحمہ اللہ بھی مختلط ہے
104حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت کی حیثیت
106ہدایہ کے بارے میں غلو کا مظاہرہ
109مولانا سرفراز صفدر کا اتہام
111صاحب ہدایہ اور قاضی خاں
Flag Counter