Maktaba Wahhabi

احادیث ہدایہ فنی وتحقیقی حیثیت

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ علوم اثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2002ء

ابودجانہ کے انتقال کا تذکرہ بہر نوع علط ہے،علامہ السرخسی رحمہ اللہ اور ان کے بعد علامہ مرغینانی وغیرہ کا بھی یہ وہم ہے۔[1] تعجب ہے کہ علامہ عینی رحمہ اللہ نے شرح ہدایہ (ج ۳ ص ۲۵۰ ) میں اس کو وہم فاحش قرار دیا مگر خود ہی منحۃ السلوک شرح تحفۃ الملوک میں ماتن کے الفاظ : ’’ویدخل المیت فیہ من جھۃ القبلۃ ‘‘ کی شرح میں علامہ مرغینانی رحمہ اللہ کی گویا اتباع میں لکھ دیا:’’ لانہ علیہ الصلاۃ والسلام اخذ ابا دجانۃ من قبل القبلۃ ‘‘علامہ لکھنوی رحمہ اللہ نے اسے خطأ فاحش قرار دیا اور فرمایا کہ تعجب ہے،صاحب ہدایہ کی جو غلطی نکالی تھی خود اس میں مبتلا ہو گئے۔(رفع الستر عن کیفیۃ ادخال المیت و توجیھہ الی القبر ص ۱۶۲ درمجموعۃ الرسائل الست،مقدمہ ہدایہ صفحہ۱۳) اسی طرح علامہ مرغینانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’ و یکرہ ان یتنفل بعد طلوع الفجر باکثر من رکعتی الفجر لأنہ علیہ السلام لم یزد علیھما مع حرصہ علی الصلاۃ ‘‘ (ہدایہ ص ۸۶ ج ۱) کہ طلوع فجر کے بعد دو سنتوں کے علاوہ کوئی زائد نفلی نماز پڑھنا مکروہ ہے کیوں کہ نبی اکرم صلی اﷲعلیہ وسلم نے باوجود نماز پر حریص ہونے کے اس سے زیادہ نماز نہیں پڑھی۔علامہ مرغینانی رحمہ اللہ کی اسی عبارت کے متعلق عصر حاضر کے نامور دیوبندی وکیل مولانا سرفراز صفدر ’’بالآ خر ‘‘ لکھتے ہیں : ’’اس موقع پر نفلی نماز کے ترک پر صاحب ہدایہ کی رائے میں کوئی صریح نص موجود نہیں۔‘‘ (راہ سنت ص ۹۶،ایڈیشن نمبر ۲۰/اکتوبر ۱۹۹۴ء ) بات بالکل واضح ہے کہ علامہ مرغینانی رحمہ اللہ کے ہاں طلوع فجر کے بعد سنتوں سے زائد نوافل نہ پڑھنے کی کوئی نص نہیں۔حالانکہ جامع ترمذی،ابوداؤد،مسند امام احمد،دارقطنی،
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
9نقل روایت میں اعتماد محدثین پر ہے فقہاء پر نہیں
15حقیقۃ الفقہ اور اس کے مؤلف
16تنقید الہدایہ کا مصنف
18نئی تک بندی
26کتاب الآثار اور الامالی کی حیثیت
27کیا علامہ مرغینانی نقل حدیث میں قابل اعتماد ہیں ؟
34ماہنامہ بینات اور احادیث ہدایہ
35صاحب ہدایہ اور چند بے اصل روایات
37دوسری مثال
40۳۔ہدایہ کی ایک اور موضوع حدیث
42۴۔ایک اور موضوع حدیث
46موضوع حدیث کی پانچویں مثال
51موضوع حدیث کی چھٹی مثال
53موضوع حدیث کی ساتویں مثال
54موضوع حدیث کی آٹھویں مثال
55موضوع حدیث کی نویں مثال
58دسویں مثال
59علامہ کاسانی رحمہ اللہ اور ان کی نقل کردہ روایات
62صاحب ہدایہ کا نقل روایت میں اسلوب
63مزید برآں
71تعلیقات بخاری اور احادیث ہدایہ
72وضع احادیث اور بعض اہل الرائے
73صحیح بخاری کی تین معلق روایات کی تحقیق
74پہلی معلق روایت
74دوسری معلق روایت
76تیسری معلق روایت
78صحیح بخاری کی مسند روایات کی صحت پر علماء محققین کا اتفاق ہے
79صحیح بخاری کی اہمیت گھٹانے والے بدعتی اور غیر مومنوں کے راستے پر چلنے والے ہیں۔
80ایک اور بزرگ کی غلط فہمی،ہدایہ کا کتب صحاح سے مقابلہ
81ائمہ فن کا لم اجدہ کہنے کا مطلب
85ہدایہ کی بے اصل روایات کا دفاع اور اس کی حقیقت
85پہلی روایت
87کیا ہدایہ کی احادیث بالمعنی ہیں ؟
88دوسری حدیث
90سبط ابن الجوزی
91تیسری حدیث
91اعتراض مرفوع روایت پر ہے نہ کہ موقوف قول پر
96قول عمر کا صحیح محل
97کیا مراسیل نخعی حجت ہیں ؟
98حماد بن ابی سلیمان رحمہ اللہ کے واسطے سے بیان ہونے والی روایت قابل تحقیق ہے
99حماد بن سلمہ رحمہ اللہ بھی مختلط ہے
104حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت کی حیثیت
106ہدایہ کے بارے میں غلو کا مظاہرہ
109مولانا سرفراز صفدر کا اتہام
111صاحب ہدایہ اور قاضی خاں
Flag Counter