Maktaba Wahhabi

احادیث ہدایہ فنی وتحقیقی حیثیت

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ علوم اثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2002ء

اور سنن و مسانید میں مروی ہے،علامہ مرغینانی رحمہ اللہ اس سے بے خبر اور فرماتے ہیں کہ وہ منقول نہیں،حیرت ہے کہ اتنے ’’بڑے محدث‘‘ سے یہ روایات کیسے مخفی رہ گئیں۔اہل الرائے تاویل کے بادشاہ ہیں۔خطبہ کی جو تاویل کی گئی وہ سب معلوم۔مسلک و موقف کے خلاف روایت کی تاویل کا حق ہم ان سے قطعاً نہیں چھینتے مگر وہ یہ تو نہ فرمائیں کہ خطبہ منقول نہیں۔ خطبہ کی انہی روایات کے بارے میں کہا گیا ہے کہ آنحضرت صلی اﷲعلیہ وسلم نے خطبہ کا قصد نہیں کیا تھا مگر علامہ زیلعی نے اس کی بھی تردید فرمائی کہ: ’’واستضعفہ الشیخ تقی الدین فقال ان الخطبۃ لا ینحصر مقاصدھا فی شیء معین سیماً و قد ورد أنہ صعد المنبر وبدأ بما ھو المقصود من الخطبۃ فحمد اللّٰہ واثنی علیہ و وعظ وذکر و قد یتفق دخول بعض ھذہ الامور فی مقاصدھا مثل ذکر الجنۃ والنار وکونھما من آیات اللّٰہ بل ھو کذلک جزما‘‘ (نصب الرایہ ص ۲۳۷،۲۳۸ ج ۲) شیخ تقی الدین نے اس تاویل کو کمزور کہا ہے اور فرمایا ہے کہ خطبہ کے مقاصد کسی معین شیء میں منحصر نہیں جب کہ یہ ثابت ہے کہ آنحضرت صلی اﷲعلیہ وسلم منبر پر تشریف لے گئے اور اس سے کلام کا آغاز فرمایا جو خطبہ میں مقصود ہوتا ہے،اﷲ تعالیٰ کی حمد و ثنا کی،وعظ و نصیحت فرمائی اور یہ بعض امور مقاصد خطبہ میں بالاتفاق شامل ہیں۔جیسے جنت و دوزخ کا ذکر اور چاند سورج کا جزماً اﷲ تعالیٰ کی نشانیاں قرار دینا۔ علامہ زیلعی کی اس وضاحت سے معلوم ہوا کہ خطبہ جن امور پر مشتمل ہوتا ہے ان میں بعض یہاں بھی پائے جاتے ہیں۔اس لیے خطبہ کا انکار بہر نوع غلط ہے۔ علامہ عینی رحمہ اللہ نے بھی البنایۃ (ص ۱۴۷،۱۴۹ ج ۳) میں صاحب ہدایہ کی تردید کی،اور ان کے دفاع میں تاویل کی راہ اختیار کرنے والوں کا ہر اعتبار سے جواب دیا،جو قابل مراجعت ہے۔پوری تفصیل تطویل کا باعث ہوگی۔
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
9نقل روایت میں اعتماد محدثین پر ہے فقہاء پر نہیں
15حقیقۃ الفقہ اور اس کے مؤلف
16تنقید الہدایہ کا مصنف
18نئی تک بندی
26کتاب الآثار اور الامالی کی حیثیت
27کیا علامہ مرغینانی نقل حدیث میں قابل اعتماد ہیں ؟
34ماہنامہ بینات اور احادیث ہدایہ
35صاحب ہدایہ اور چند بے اصل روایات
37دوسری مثال
40۳۔ہدایہ کی ایک اور موضوع حدیث
42۴۔ایک اور موضوع حدیث
46موضوع حدیث کی پانچویں مثال
51موضوع حدیث کی چھٹی مثال
53موضوع حدیث کی ساتویں مثال
54موضوع حدیث کی آٹھویں مثال
55موضوع حدیث کی نویں مثال
58دسویں مثال
59علامہ کاسانی رحمہ اللہ اور ان کی نقل کردہ روایات
62صاحب ہدایہ کا نقل روایت میں اسلوب
63مزید برآں
71تعلیقات بخاری اور احادیث ہدایہ
72وضع احادیث اور بعض اہل الرائے
73صحیح بخاری کی تین معلق روایات کی تحقیق
74پہلی معلق روایت
74دوسری معلق روایت
76تیسری معلق روایت
78صحیح بخاری کی مسند روایات کی صحت پر علماء محققین کا اتفاق ہے
79صحیح بخاری کی اہمیت گھٹانے والے بدعتی اور غیر مومنوں کے راستے پر چلنے والے ہیں۔
80ایک اور بزرگ کی غلط فہمی،ہدایہ کا کتب صحاح سے مقابلہ
81ائمہ فن کا لم اجدہ کہنے کا مطلب
85ہدایہ کی بے اصل روایات کا دفاع اور اس کی حقیقت
85پہلی روایت
87کیا ہدایہ کی احادیث بالمعنی ہیں ؟
88دوسری حدیث
90سبط ابن الجوزی
91تیسری حدیث
91اعتراض مرفوع روایت پر ہے نہ کہ موقوف قول پر
96قول عمر کا صحیح محل
97کیا مراسیل نخعی حجت ہیں ؟
98حماد بن ابی سلیمان رحمہ اللہ کے واسطے سے بیان ہونے والی روایت قابل تحقیق ہے
99حماد بن سلمہ رحمہ اللہ بھی مختلط ہے
104حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت کی حیثیت
106ہدایہ کے بارے میں غلو کا مظاہرہ
109مولانا سرفراز صفدر کا اتہام
111صاحب ہدایہ اور قاضی خاں
Flag Counter