شیخ عبدالحق دہلوی نے ’’ العنایہ‘‘ ہی کے حوالہ سے حدیث(مدراج النبوۃ ص ۴۱۹ ج ا،در شرح سفر السعادۃ ص ۶۶) میں بھی نقل کی ہے۔شیخ عبد اللطیف سندھی نے ذب ذبابات الدراسات ص ۶۱۴ ج ۱ میں اسے نقل کیا ہے۔اور یہی روایت ماضی قریب میں چھپنے والی ایک کتاب ’’شرعی فیصلے‘‘ میں بھی درج کی گئی،یہ کتاب مختلف فتاویٰ کا مجموعہ ہے،ان فتاویٰ میں سے ایک فتویٰ کا نام ’’نظام اسلام‘‘ ہے،اس کے مختلف سوالات میں سے ایک سوال رفع الیدین کے بارے میں ہے،اس کے جواب میں صفحہ۲۸۹،۲۹۰،۴۰۱ میں یہ روایت درج ہے،اور خیر سے اس فتویٰ ’’نظام اسلام‘‘ کی تصدیق و تائید میں ۸۵ علمائے احناف کے دستخط بھی ہیں۔ شیخ الہند مولانا محمود الحسن نے ایضاح الادلہ (ص۱۷) میں بھی اس کی طرف اشارہ کیا ہے اور اسے نسخ رفع الیدین کی دلیل قرار دیا ہے۔ [1] |