Maktaba Wahhabi

احادیث ہدایہ فنی وتحقیقی حیثیت

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ علوم اثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2002ء

وجہ نہیں۔ہمارے علمائے احناف نے صراحت کی ہے کہ تابعین کے بعد کی مراسیل بھی مقبول ہیں،بشرطیکہ ارسال کرنے والا ثقہ ہو،میں نے کہا مرسل وہ ہے جسے راوی حدیث بیان کرے۔اپنے اور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے درمیان واسطہ چھوڑ دے،ورنہ لازم آئے گا کہ کوئی عامی اور بازاری آدمی بھی قال رسول اﷲ صلی اﷲعلیہ وسلم کہے تو اسے مرسل کہا جائے۔ارسال و انقطاع وغیرہ اسناد کی صفات ہیں۔جہاں کوئی سند ہی نہیں وہاں نہ ارسال ہے نہ انقطاع اور نہ ہی اتصال‘ بلکہ یہ صرف دوسرے پر اعتماد کرتے ہوئے نقل محض ہے اور یہ بات معلوم ومعروف ہے کہ صاحب ہدایہ رحمہ اللہ وغیرہ اکابرین فقہاء میں سے ہیں اور احیاء العلوم کے مؤلف امام غزالی وغیرہ بڑے عارفوں میں شمار ہوتے ہیں،مگر نہ وہ محدثین میں سے ہیں ‘ نہ ہی مخرجین میں سے،سے اگرچہ وہ فقہ و تصوف کے بڑے کاملین میں شمار ہوتے ہیں۔ غور فرمائیے! ہدایہ وغیرہ کتب فقہ میں وارد شدہ احادیث کو مرسل قرار د ینے کو خوش عقیدگی میں مقبول کہا گیا،مگر مولانا لکھنوی رحمہ اللہ نے ان کی یہ غلط فہمی دور کر دی ہے۔ شیخ ابوغدہ جو متصلب حنفی ہی نہیں بلکہ کوثری المشرب بھی ہیں نے’’الاجوبۃ الفاضلۃ‘‘ کے حاشیہ میں علامہ لکھنوی رحمہ اللہ کی پرزور تائید کی ہے اور عمدۃ الرعایہ کے حوالہ کے ساتھ ساتھ علامہ لکھنوی رحمہ اللہ کے رسالہ ’’ردع الاخوان عن محدثات آخر جمعۃ رمضان‘‘ سے طویل اقتباسات نقل کیے ہیں جس میں اس خوش فہمی کا ازالہ بھی ہے جس میں ہمارے مہربان مولانا نعمانی رحمہ اللہ وغیرہ مبتلا ہیں کہ: ’’ یہ روایات جلیل القدر علماء نے نقل کی ہیں اس لیے یہی ان کے قابل استناد ہونے کے لیے کافی ہے۔‘‘ علامہ لکھنوی رحمہ اللہ اس کی تردید کرتے ہوئے لکھتے ہیں : ’’ الا تری الی نقل صاحب احیاء علوم الدین مع جلالۃ قدرہ او رد فی کتابہ احادیث لا اصل لھا فلم یعتبر بھا کما یظھر من مطالعۃ تخریج احادیثہ للحافظ العراقی وھذا صاحب الھدایۃ مع کونہ من اجلۃ الحنفیۃ اورد فیھا اخبارا ’’غریبۃ‘‘ وضعیفۃ فلم یعتمد علیھا کما یظھر من مطالعۃ تخریج احادیثھا
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
9نقل روایت میں اعتماد محدثین پر ہے فقہاء پر نہیں
15حقیقۃ الفقہ اور اس کے مؤلف
16تنقید الہدایہ کا مصنف
18نئی تک بندی
26کتاب الآثار اور الامالی کی حیثیت
27کیا علامہ مرغینانی نقل حدیث میں قابل اعتماد ہیں ؟
34ماہنامہ بینات اور احادیث ہدایہ
35صاحب ہدایہ اور چند بے اصل روایات
37دوسری مثال
40۳۔ہدایہ کی ایک اور موضوع حدیث
42۴۔ایک اور موضوع حدیث
46موضوع حدیث کی پانچویں مثال
51موضوع حدیث کی چھٹی مثال
53موضوع حدیث کی ساتویں مثال
54موضوع حدیث کی آٹھویں مثال
55موضوع حدیث کی نویں مثال
58دسویں مثال
59علامہ کاسانی رحمہ اللہ اور ان کی نقل کردہ روایات
62صاحب ہدایہ کا نقل روایت میں اسلوب
63مزید برآں
71تعلیقات بخاری اور احادیث ہدایہ
72وضع احادیث اور بعض اہل الرائے
73صحیح بخاری کی تین معلق روایات کی تحقیق
74پہلی معلق روایت
74دوسری معلق روایت
76تیسری معلق روایت
78صحیح بخاری کی مسند روایات کی صحت پر علماء محققین کا اتفاق ہے
79صحیح بخاری کی اہمیت گھٹانے والے بدعتی اور غیر مومنوں کے راستے پر چلنے والے ہیں۔
80ایک اور بزرگ کی غلط فہمی،ہدایہ کا کتب صحاح سے مقابلہ
81ائمہ فن کا لم اجدہ کہنے کا مطلب
85ہدایہ کی بے اصل روایات کا دفاع اور اس کی حقیقت
85پہلی روایت
87کیا ہدایہ کی احادیث بالمعنی ہیں ؟
88دوسری حدیث
90سبط ابن الجوزی
91تیسری حدیث
91اعتراض مرفوع روایت پر ہے نہ کہ موقوف قول پر
96قول عمر کا صحیح محل
97کیا مراسیل نخعی حجت ہیں ؟
98حماد بن ابی سلیمان رحمہ اللہ کے واسطے سے بیان ہونے والی روایت قابل تحقیق ہے
99حماد بن سلمہ رحمہ اللہ بھی مختلط ہے
104حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت کی حیثیت
106ہدایہ کے بارے میں غلو کا مظاہرہ
109مولانا سرفراز صفدر کا اتہام
111صاحب ہدایہ اور قاضی خاں
Flag Counter