Maktaba Wahhabi

احادیث ہدایہ فنی وتحقیقی حیثیت

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ علوم اثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2002ء

نہیں۔کاش! وہ یہ بات کہنے کی بجائے خاموش رہتے۔ولیس ھو فیھا فلیتہ سکت۔ اندازہ کیجیے!یہ دونوں بزرگ ایک حدیث اور اس کے متعلقات ذکر کرنے میں کتنے اوہام کا شکار ہوئے۔امام ابوشامہ رحمہ اللہ المتوفی ۶۶۵ھ نے المؤمل للرد الی الامر الأ ول میں امام غزالی رحمہ اللہ وغیرہ فقہائے شافعیہ کے اس تساہل کا ذکر کیا ہے۔جسے مختصر المؤمل ص ۲۸ میں دیکھا جا سکتا ہے،جو مجموعہ رسائل منیریہ جلد دوم میں مطبوع ہے۔ کہاں تک نقل کروں،شائقین حضرات التلخیص الحبیر مطبوعہ ہند کے صفحات۹۸،۱۱۸،۳۵۳ ملاحظہ فرما ئیں۔جہاں انھوں نے امام الحرمین رحمہ اللہ،علامہ رافعی رحمہ اللہ اور علامہ غزالی رحمہ اللہ پر نقل روایات اور حدیث کے باب میں ان کی آراء پر نقد وتبصرہ کیا ہے تو کیا یہ تمام تعقبات ان ائمہ فقہاء پر اس کورانہ اعتماد کی اجازت دیتے ہیں جس کا ذکر علامہ سیوطی رحمہ اللہ کی وساطت سے کیا گیا ہے۔ اسی طرح علامہ سیوطی رحمہ اللہ کا اختلاف امتی رحمۃ کے بارے میں یہ کہنا کہ ’’ولعلہ خرج فی بعض کتب الحفاظ التی لم تصل الینا‘‘ ’’کہ شاید یہ ان بعض کتابوں میں ہو جو ہم تک نہیں پہنچیں۔‘‘ اس کا منطقی نتیجہ تو یہ ہوا کہ بعض صحیح روایات ایسی بھی ہیں جو ضائع ہو گئی ہیں اور امت مرحومہ انھیں محفوظ نہیں رکھ سکی،جب دین محفوظ ہے اور وہ صحیح احادیث اسی دین کا حصہ ہیں تو پھر وہ احادیث غیر محفوظ کیوں ؟ اور دین کی حفاظت کیسی؟ کتنے تعجب کی بات ہے کہ’’ متقدمین ائمہ احناف‘‘کی کتابیں تو محفوظ نہ رہ سکیں اور’’ محدثین مابعد‘‘کی کتابیں باقی رہیں۔پھر یہ انداز انہی روایات کے متعلق کیوں ہے ؟ عین ممکن ہے کہ جن احادیث کو علامہ زیلعی رحمہ اللہ،علامہ ابن حجر رحمہ اللہ،علامہ سخاوی رحمہ اللہ،حافظ ابن جوزی رحمہ اللہ،علامہ علی قاری رحمہ اللہ وغیرہ نے ’’ لم اجدہ‘‘یا’’ لا اصل لہ‘‘کہا یا جنھیں انھوں نے موضوع قرار دے کر موضوعات میں درج کیا اور ان میں بعض ایسی بھی ہوں،جو زبان زد عام ہوں،وہ بھی ایسی کتابوں میں صحیح سند سے ثابت ہوں جو ہم تک نہ پہنچی ہوں۔بتائیے!اس
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
9نقل روایت میں اعتماد محدثین پر ہے فقہاء پر نہیں
15حقیقۃ الفقہ اور اس کے مؤلف
16تنقید الہدایہ کا مصنف
18نئی تک بندی
26کتاب الآثار اور الامالی کی حیثیت
27کیا علامہ مرغینانی نقل حدیث میں قابل اعتماد ہیں ؟
34ماہنامہ بینات اور احادیث ہدایہ
35صاحب ہدایہ اور چند بے اصل روایات
37دوسری مثال
40۳۔ہدایہ کی ایک اور موضوع حدیث
42۴۔ایک اور موضوع حدیث
46موضوع حدیث کی پانچویں مثال
51موضوع حدیث کی چھٹی مثال
53موضوع حدیث کی ساتویں مثال
54موضوع حدیث کی آٹھویں مثال
55موضوع حدیث کی نویں مثال
58دسویں مثال
59علامہ کاسانی رحمہ اللہ اور ان کی نقل کردہ روایات
62صاحب ہدایہ کا نقل روایت میں اسلوب
63مزید برآں
71تعلیقات بخاری اور احادیث ہدایہ
72وضع احادیث اور بعض اہل الرائے
73صحیح بخاری کی تین معلق روایات کی تحقیق
74پہلی معلق روایت
74دوسری معلق روایت
76تیسری معلق روایت
78صحیح بخاری کی مسند روایات کی صحت پر علماء محققین کا اتفاق ہے
79صحیح بخاری کی اہمیت گھٹانے والے بدعتی اور غیر مومنوں کے راستے پر چلنے والے ہیں۔
80ایک اور بزرگ کی غلط فہمی،ہدایہ کا کتب صحاح سے مقابلہ
81ائمہ فن کا لم اجدہ کہنے کا مطلب
85ہدایہ کی بے اصل روایات کا دفاع اور اس کی حقیقت
85پہلی روایت
87کیا ہدایہ کی احادیث بالمعنی ہیں ؟
88دوسری حدیث
90سبط ابن الجوزی
91تیسری حدیث
91اعتراض مرفوع روایت پر ہے نہ کہ موقوف قول پر
96قول عمر کا صحیح محل
97کیا مراسیل نخعی حجت ہیں ؟
98حماد بن ابی سلیمان رحمہ اللہ کے واسطے سے بیان ہونے والی روایت قابل تحقیق ہے
99حماد بن سلمہ رحمہ اللہ بھی مختلط ہے
104حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت کی حیثیت
106ہدایہ کے بارے میں غلو کا مظاہرہ
109مولانا سرفراز صفدر کا اتہام
111صاحب ہدایہ اور قاضی خاں
Flag Counter