Maktaba Wahhabi

احادیث ہدایہ فنی وتحقیقی حیثیت

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ علوم اثریہ،فیصل آباد

سال شائع: 2002ء

’’ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ سے ان احادیث کے بارے میں پوچھا گیا جن کو ہمارے ائمہ اور ائمہ احناف کتب فقہ میں بیان کرتے ہیں مگر وہ کتب حدیث میں نہیں ملتیں،تو اس پر انھوں نے فرمایا:حدیث کی بہت سی کتابیں مشرقی ممالک میں فتنوں (حملہ تاتار) اور ہنگاموں کی نذر ہو کر نابود ہو چکی ہیں۔اس لیے عین ممکن ہے کہ وہ کتابیں ہم تک نہ پہنچی ہوں۔‘‘ اور علامہ سیوطی نے بھی حدیث ’’ اختلاف امتی رحمۃ،،کے بارے میں کہا ہے: ’’ ولعلہ خرج فی بعض کتب الحفاظ التی لم تصل الینا‘‘ (کشف الخفاء ج ۱ ص ۶۷ ) ۲۔صاحب ہدایہ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ امام،فقیہ،حافظ،محدث،مفسر،علوم کے جامع اور فنون کے ماہر تھے۔لہٰذا ایسے جلیل القدر امام کی شان یہ کیسے ہو سکتی ہے کہ وہ اپنی کتاب میں ایسی روایتوں کو درج کرنا اپنا وطیرہ بنا لیں جو قابل احتجاج نہ ہوں،صاحب ہدایہ اور علامہ کا سانی رحمہ اللہ وغیرہ نے جو احادیث و آثار نقل کیے ہیں وہ ہمارے قدماء،ائمہ امام محمد،قاضی ابویوسف رحمہ اللہ وغیرہ کی تصانیف پر اعتماد کا نتیجہ ہے اور ارباب تخریج نے ان روایات کو متقدمین ائمہ احناف کی تصانیف میں تلاش کرنے کی بجائے محدثین مابعد کی ان کتابوں میں تلاش کیا جو ان کے عہد میں متداول تھیں۔ ۳۔اگر ہدایہ کی بعض احادیث حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کو نہیں ملیں تو کیا ہوا،انھیں امام بخاری کی بعض معلق روایات کا بھی تو علم نہیں ہوا،تو کیا ایسی صورت میں کہا جائے گا کہ امام بخاری بھی ضعیف روایتوں کے لانے کے عادی ہیں۔مولانا سردار احمد صاحب کی تیزی اور تلخی انہی کے الفاظ میں ملاحظہ فرمالیں: ’’اگر ہدایہ کی بعض روایات بعد میں آنے والے محدثین کو نہ مل سکیں اور اس بناء پر ان پر وضع حدیث کا الزام لگایا جا سکتا ہے تو پھر امام بخاری رحمہ اللہ بھی اس الزام سے پاک قرار نہیں دیے جاسکتے،جب کہ غیر مقلدین حضرات آنکھیں بند کرکے بخاری کی جملہ روایات کو نص قطعی سے کم نہیں مانتے۔‘‘ (بینات:ص ۲۶)
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
9نقل روایت میں اعتماد محدثین پر ہے فقہاء پر نہیں
15حقیقۃ الفقہ اور اس کے مؤلف
16تنقید الہدایہ کا مصنف
18نئی تک بندی
26کتاب الآثار اور الامالی کی حیثیت
27کیا علامہ مرغینانی نقل حدیث میں قابل اعتماد ہیں ؟
34ماہنامہ بینات اور احادیث ہدایہ
35صاحب ہدایہ اور چند بے اصل روایات
37دوسری مثال
40۳۔ہدایہ کی ایک اور موضوع حدیث
42۴۔ایک اور موضوع حدیث
46موضوع حدیث کی پانچویں مثال
51موضوع حدیث کی چھٹی مثال
53موضوع حدیث کی ساتویں مثال
54موضوع حدیث کی آٹھویں مثال
55موضوع حدیث کی نویں مثال
58دسویں مثال
59علامہ کاسانی رحمہ اللہ اور ان کی نقل کردہ روایات
62صاحب ہدایہ کا نقل روایت میں اسلوب
63مزید برآں
71تعلیقات بخاری اور احادیث ہدایہ
72وضع احادیث اور بعض اہل الرائے
73صحیح بخاری کی تین معلق روایات کی تحقیق
74پہلی معلق روایت
74دوسری معلق روایت
76تیسری معلق روایت
78صحیح بخاری کی مسند روایات کی صحت پر علماء محققین کا اتفاق ہے
79صحیح بخاری کی اہمیت گھٹانے والے بدعتی اور غیر مومنوں کے راستے پر چلنے والے ہیں۔
80ایک اور بزرگ کی غلط فہمی،ہدایہ کا کتب صحاح سے مقابلہ
81ائمہ فن کا لم اجدہ کہنے کا مطلب
85ہدایہ کی بے اصل روایات کا دفاع اور اس کی حقیقت
85پہلی روایت
87کیا ہدایہ کی احادیث بالمعنی ہیں ؟
88دوسری حدیث
90سبط ابن الجوزی
91تیسری حدیث
91اعتراض مرفوع روایت پر ہے نہ کہ موقوف قول پر
96قول عمر کا صحیح محل
97کیا مراسیل نخعی حجت ہیں ؟
98حماد بن ابی سلیمان رحمہ اللہ کے واسطے سے بیان ہونے والی روایت قابل تحقیق ہے
99حماد بن سلمہ رحمہ اللہ بھی مختلط ہے
104حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت کی حیثیت
106ہدایہ کے بارے میں غلو کا مظاہرہ
109مولانا سرفراز صفدر کا اتہام
111صاحب ہدایہ اور قاضی خاں
Flag Counter