Maktaba Wahhabi

بدعت کتاب وسنت کی روشنی میں

مؤلف: محمدانور محمد قاسم سلفی

ناشر: مرکز توعیۃ الحالیات،کویت

ماہِ شعبان کی اہمیت شعبان کا مہینہ اس حیثیت سے نہایت اہم ہے کہ وہ رمضان المبارک جیسے مبارک ومقدس مہینہ میں داخل ہونے کے لئے دروازہ کی حیثیت رکھتا ہے جس سے گذر کر ایک مسلمان رمضان المبارک میں داخل ہوتا ہے۔مسلمان اسی مہینے سے ہی رمضان مبارک کی تیاری شروع کردیتے ہیں، اور خود ہمارے رسول سرورکائنات جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم اسی ماہ مبارک سے رمضان کی تیاری شروع کردیتے تھے،وہ اس طرح کہ آپ اس ماہ میں بکثرت نفلی روزے رکھتے تھے۔أم المؤمنین حضرت عائشہ6 فرماتی ہیں : ’’رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نفلی روزے مسلسل اس طرح رکھتے جاتے کہ ہم سمجھتے اب آپ2 روزے نہیں چھوڑیں گے، جب روزے چھوڑ دیتے تو ہم کہتے کہ اب آپ2 روزے نہیں رکھیں گے۔ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو سوائے رمضان المبارک کے اور کسی ماہ کے مکمل روزے رکھتے ہوئے نہیں دیکھا، اور اسی طرح میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو شعبان سے زیادہ نفلی روزے رکھتے ہوئے اور کسی مہینے میں نہیں پایا،،۔ (متفق علیہ ) سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ : ’’ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم دیگر مہینوں کی بنسبت ماہ شعبان میں بکثرت روزہ رکھا کرتے تھے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ : آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسرے مہینوں کے مقابلے میں اس ماہ میں روزے کیوں زیادہ رکھتے
x
صفحہعنوان
1اسلام ہی حقیقی دین ہے
2مومنوں کا راستہ
4افتراق کے اسباب کی مذمت
10کتاب وسنت سے لو لگانا ضروری ہے
11اختلاف کے وقت حقیقی مرجع
13دین میں بدعات کا حکم
14بدعت کے مردود ہونے کی وجہ
19سنت وبدعت کا امتیاز
21بدعت کی تقسیم
25بدعت کے متعلق اقوال ِ صحابہ
30بدعت کے متعلق سلف صالحین کے اقوال
37چند مشہور بدعات
39ماہِ صفر کی بدعات
41عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم
42رجب کے کونڈے
44ماہِ شعبان کی اہمیت
45شب برات کی بدعات
Flag Counter