Maktaba Wahhabi

بدعت کتاب وسنت کی روشنی میں

مؤلف: محمدانور محمد قاسم سلفی

ناشر: مرکز توعیۃ الحالیات،کویت

ترجمہ :"آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کردیا، اور تم پر اپنی نعمت پوری کردی، اور تمہارے لئے اسلام کو بحیثیت دین پسند کرلیا ۔"( المائدۃ :3) اﷲ تعالیٰ نے اپنی کتاب اور اپنے رسول صادق وامین صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی ہر قسم کے احکامات خواہ وہ حلال ہوں یا حرام، جائز ہوں یا ناجائز، واضح فرماکر ہر قسم کی نیکیوں کے حصول کا آسان ترین راستہ اور ہر قسم کی برائیوں سے بچنے کی واضح ترین تدابیر سے بھی آگاہ فرمادیا ہے، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : "إِنَّہُ لَمْ یَکُنْ نَبِیٌّ قَبْلِیْ إلِاَّ کَانَ حَقًّا عَلَیْہِ أَن یَّدُلَّ أُمَّتَہُ عَلیٰ خَیْرٍ مَا یَعْلَمُہُ لَہُمْ وَیُنْذِرَہُمْ شَرَّ مَّا یَعْلَمُہُ لَہُم"۔ترجمہ :مجھ سے پہلے جتنے بھی أنبیاء علیہم السلام آئے تو ان میں سے ہر ایک کا یہ فرض ہوتا ہے کہ وہ اپنی امت کو ہروہ بھلائی بتادیں جسے وہ ان کیلئے جانتے ہیں اور ہر اس برائی سے ڈرائیں جو وہ ان کیلئے جانتے ہیں۔ (مسلم:3436 ) مومنوں کا راستہ اس سے معلوم ہوا کہ جو کتاب وسنت کو چھوڑ کر کسی دوسری چیز سے ہدایت کا طالب ہو، یا شریعت میں اپنی صوابدید سے کسی زائد حکم کو داخل کرے، وہ یقینا گمراہ اور مو منوں کے راستے سے بھٹکا ہوا اور اس شدید وعید کا مستحق ہے جس کا اعلان رب العالمین نے فرمایا ہے : ﴿ وَمَن یُّشَاقِقِ الرَّسُوْلَ مِنْ م بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَہُ الْہُدٰی وَیَتَّبِعَ غَیْرَ سَبِیْلِ الْمُؤْمِنِیْنَ نُوَلِّہٖ مَا تَوَلّٰی وَنُصْلِہٖ جَہَنَّمَ
x
صفحہعنوان
1اسلام ہی حقیقی دین ہے
2مومنوں کا راستہ
4افتراق کے اسباب کی مذمت
10کتاب وسنت سے لو لگانا ضروری ہے
11اختلاف کے وقت حقیقی مرجع
13دین میں بدعات کا حکم
14بدعت کے مردود ہونے کی وجہ
19سنت وبدعت کا امتیاز
21بدعت کی تقسیم
25بدعت کے متعلق اقوال ِ صحابہ
30بدعت کے متعلق سلف صالحین کے اقوال
37چند مشہور بدعات
39ماہِ صفر کی بدعات
41عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم
42رجب کے کونڈے
44ماہِ شعبان کی اہمیت
45شب برات کی بدعات
Flag Counter