Maktaba Wahhabi

بدعت کتاب وسنت کی روشنی میں

مؤلف: محمدانور محمد قاسم سلفی

ناشر: مرکز توعیۃ الحالیات،کویت

:103) ترجمہ :اﷲکی رسّی کو تمام مل کر مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں پھوٹ کا شکار نہ بنو۔ کتاب وسنت سے لو لگانا ضروری ہے کتاب وسنت کو مضبوطی سے تھام لینے کے متعلق بہت سی نصوص وارد ہوئی ہیں : ﴿ لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ لِّمَنْ کَانَ یَرْجُوااللّٰهَ وَالْیَوْمَ الْآخِرَ وَذَکَرَ اللّٰہَ کَثِیْرًا﴾ ( الأحزاب : 21) ترجمہ : در حقیقت تم مسلمانوں کیلئے رسول اﷲ کا قول وعمل ایک بہترین نمونہ ہے، ان کیلئے جو اﷲ اور یومِ آخرت کا یقین رکھتے ہیں، اور اﷲ کو بہت یاد کرتے رہتے ہیں . اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کا حکم دے کر آپکی مخالفت پر سخت وعیداور عذاب الیم کا وعدہ فرمایا ہے ارشادِ ربّانی ہے : ﴿ فَلْیَحْذَرِ الَّذِیْنَ یُخَالِفُوْنَ عَنْ اَمْرِہٖ اَنْ تُصِیْبَہُمْ فِتْنَۃٌ اَوْ یُصِیْبَہُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ ﴾ ( النور : 63 ) ترجمہ : اس (رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم )کی مخالفت کرنے والوں کو ڈرنا چاہئے ایسا نہ ہو کہ کہیں ان کو کوئی آزمائش یاد ردناک عذاب لاحق ہو۔ یہ بھی فرمادیا گیا ہے کہ مومنوں کیلئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کے آگے چوں وچراکی بھی گنجائش نہیں ہے: ﴿وَمَا کَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَۃٍ إِذَا قَضَی اللّٰہُ وَرَسُولُہُ أَمْراً أَن یَکُونَ لَہُمُ الْخِیَرَۃُ مِنْ أَمْرِہِمْ ﴾ (احزاب : 36)
x
صفحہعنوان
1اسلام ہی حقیقی دین ہے
2مومنوں کا راستہ
4افتراق کے اسباب کی مذمت
10کتاب وسنت سے لو لگانا ضروری ہے
11اختلاف کے وقت حقیقی مرجع
13دین میں بدعات کا حکم
14بدعت کے مردود ہونے کی وجہ
19سنت وبدعت کا امتیاز
21بدعت کی تقسیم
25بدعت کے متعلق اقوال ِ صحابہ
30بدعت کے متعلق سلف صالحین کے اقوال
37چند مشہور بدعات
39ماہِ صفر کی بدعات
41عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم
42رجب کے کونڈے
44ماہِ شعبان کی اہمیت
45شب برات کی بدعات
Flag Counter