Maktaba Wahhabi

بدعت کتاب وسنت کی روشنی میں

مؤلف: محمدانور محمد قاسم سلفی

ناشر: مرکز توعیۃ الحالیات،کویت

"خَطَّ لَنَا رَسُوْلُ اللّٰهِ صلی اللّٰه علیہ وسلم خَطًّا فَقَالَ :" ہٰذَا سَبِیْلُ اللّٰهِ " ثُمَّ خَطَّ خُطُوْطًا عَنْ یَمِیْنِہِ وَعَنْ شِمَالِہِ، ثُمَّ قَالَ :" وَہٰذِہِ سُبُلٌ، عَلٰی کُلِّ سَبِیْلٍ مِنْہَا شَیْطَانٌ یَدْعُوْ إِلَیْہِ" ثُمَّ تَلَا : ﴿ وَاَنَّ ھٰذَا صِرَاطِیْ مُسْتَقِیْمًا فَاتَّبِعُوْہُ وَلاَ تَتَّبِعُوْا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِکُم ْعَنْ سَبِیْلِہٖ ذٰلِکُمْ وَصَّاکُمْ بِہٖ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ﴾ ( مسند احمد :4142 )ترجمہ : رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے ایک لکیر کھینچی اور فرمایا : "یہ اﷲ کا راستہ " ہے، پھر اسکے دائیں بائیں کچھ لکیریں کھینچیں، فرمایا :"یہ متفرق راستے ہیں، اور ہر راستہ پر ایک شیطان بیٹھا ہوا ہے جو اسکی طرف بلا رہا ہے " پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ انعام کی مذکورہ بالا آیت کی تلاوت فرمائی۔ ان آیات و احادیث سے معلوم ہوا کہ دین مکمل ہے، کسی کمی یا زیادتی کا محتاج نہیں، ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے دین کو ہرلحاظ سے اپنے اقوال، اعمال کے ذریعے اپنی زندگی میں واضح فرمادیا، چاہے وہ عبادات سے متعلق ہو یا معاملات سے، آداب سے ہو یا اخلاق سے، معیشت سے ہو یا معاشرت سے، سیاست سے متعلق ہو یا سماج سے۔ افتراق کے اسباب کی مذمت جب یہ معلوم ہوچکا کہ نجات کا راستہ کتاب وسنت میں ہی ہے، تو یہ بھی جاننا ضروری ہے کہ اس راستے پر گامزن ہونا اس وقت تک نا ممکن ہے جب تک کہ ان بدعات وخرافات سے نہ بچا جائے جسے بعض علمائے سوء نے دین میں داخل کرکے مسلمانوں کو اسلام کے سیدھے راستے سے ہٹا کر مختلف فرقوں میں بانٹ دیا ہے،
x
صفحہعنوان
1اسلام ہی حقیقی دین ہے
2مومنوں کا راستہ
4افتراق کے اسباب کی مذمت
10کتاب وسنت سے لو لگانا ضروری ہے
11اختلاف کے وقت حقیقی مرجع
13دین میں بدعات کا حکم
14بدعت کے مردود ہونے کی وجہ
19سنت وبدعت کا امتیاز
21بدعت کی تقسیم
25بدعت کے متعلق اقوال ِ صحابہ
30بدعت کے متعلق سلف صالحین کے اقوال
37چند مشہور بدعات
39ماہِ صفر کی بدعات
41عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم
42رجب کے کونڈے
44ماہِ شعبان کی اہمیت
45شب برات کی بدعات
Flag Counter