Maktaba Wahhabi

بدعت کتاب وسنت کی روشنی میں

مؤلف: محمدانور محمد قاسم سلفی

ناشر: مرکز توعیۃ الحالیات،کویت

اس بدعت کو بر صغیر ہند وپاک میں پھیلے ہوئے ایک سو چھ سال سے زیادہ عرصہ نہیں گذرا ہے، 1906؁ء میں ہندوستان کی سابق ریاست رام پور کے ایک درباری شاعر خورشید احمد مینائی نے ایک کہانی تراش کر" داستان عجیب " کے نام سے شائع کی، جس میں مذکورہ بالا قول حضرت جعفر صادق رحمہ اﷲ کی طرف منسوب کیا۔حالانکہ اس سے پہلے اس طرح کے کسی قول کی نسبت آپ کی جانب نہیں کی گئی۔ تو اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس قول کی کیا سند ہے ؟ امام موصوف نے یہ بات کس سے کہی تھی ؟اور آپ کے اس قول کا تیرہ سو سال تک کسی کو پتہ ہی نہیں چل سکا اور پتہ بھی چلا تو ایک درباری شاعر کو ؟ امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ خاندان نبوت کے ایک ممتاز فرد ہیں، اسی خاندان سے اﷲ تعالیٰ نے دنیا میں توحید کو عام کیا، آپ جیسی شخصیت سے یہ تصور بھی نہیں کیا جاسکتا کہ وہ لوگوں کو شرک کا حکم دیں۔نیز 22؍ رجب کی تخصیص کیوں ؟ کیا اس دن امام موصوف کی ولادت یا وفات ہوئی تھی ؟ آپکی ولادت 8رمضان المبارک 80 ؁ھ یا 82 ؁ھ میں ہوئی تھی اور وفات 15 شوال 148 ھ ؁ اور نہ ہی آپ کی زندگی کا کوئی اہم واقعہ اس تاریخ سے جڑا ہوا ہے، تو پھر22؍ رجب کا فلسفے میں : بے خودی بے سبب نہیں غالب کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے والا معاملہ تو نہیں ؟ جی ہاں !حقیقت یہ ہے کہ22رجب 60؁ھ امیر المؤمنین، خال المسلمین کاتب وحی رب العالمین،سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تھا،جو لوگ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے بغض وعداوت رکھتے اور ان پر تبرا بازی کرتے ہیں، کونڈوں کا یہ سارا کھیل انہیں کا رچایا ہوا ہے۔ اسلئے تمام مسلمانوں کو اس بدعت سے بچنا چاہئے۔
x
صفحہعنوان
1اسلام ہی حقیقی دین ہے
2مومنوں کا راستہ
4افتراق کے اسباب کی مذمت
10کتاب وسنت سے لو لگانا ضروری ہے
11اختلاف کے وقت حقیقی مرجع
13دین میں بدعات کا حکم
14بدعت کے مردود ہونے کی وجہ
19سنت وبدعت کا امتیاز
21بدعت کی تقسیم
25بدعت کے متعلق اقوال ِ صحابہ
30بدعت کے متعلق سلف صالحین کے اقوال
37چند مشہور بدعات
39ماہِ صفر کی بدعات
41عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم
42رجب کے کونڈے
44ماہِ شعبان کی اہمیت
45شب برات کی بدعات
Flag Counter