نیزفرماتے ہیں :"جو کسی بدعتی سے محبت کرتا ہے ا للہ تعالیٰ اس کے عمل کو برباد کردیتا ہے اور اسلام کا نور اس کے دل سے نکال دیتا ہے"۔ [1] 17۔فضیل بن عیاض رحمہ اللہ فرماتے ہیں : "جو کسی بدعتی کے ساتھ کسی راستے میں بیٹھے تو تم اس راستے کو چھوڑ کر دوسراراستہ اختیار کرلو "۔ [2] فضیل بن عیاض رحمہ اللہ فرماتے ہیں :"جس نے کسی بدعتی کی تعظیم کی اس نے اسلام کو گرانے میں مدد کیا، [3] اور جو کسی بدعتی سے مسکرا کر ملا، اس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل شدہ شریعت کی توہین کی، جس نے اپنی کسی عزیزہ کی شادی کسی بدعتی سے کی، تو اس نے اس کے ساتھ قطع رحمی کیا اور جو کسی بدعتی کے جنازے کے ساتھ چلتا ہے تو جنازے سے لوٹنے تک وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں رہتا ہے۔" [4] |