Maktaba Wahhabi

بدعت کتاب وسنت کی روشنی میں

مؤلف: محمدانور محمد قاسم سلفی

ناشر: مرکز توعیۃ الحالیات،کویت

میں اچھا طریقہ رائج کیا تو اسے اس کا ثواب بھی ہے اور ان لوگوں کا بھی جو اس اچھے طریقے پر چلتے ہیں، لیکن پیرو کاروں کے ثواب میں کچھ کمی نہیں ہوگی اور جو اسلام میں کسی برے طریقے کی بنیاد ڈالتا ہے تو اسے اس کا بھی گناہ ہے اور اس پر عمل کرنے والوں کا بھی، جبکہ انکے گناہوں میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔ (مسلم2398) 1۔اس سے معلوم ہوا کہ ایک قبیلہ کے حالت فقر میں آنے کی وجہ سے رسول ِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ترغیب پر انصاری صحابی رضی اللہ عنہ نے صدقہ کیا تھا، پھر لوگوں نے ان کی پیروی کرتے ہوئے صدقہ کیا۔ یہ صدقہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ترغیب اور حکم اور قرآن مجید کی ترغیب صدقات کی بناء پر کیا گیا تھا۔ اس انصاری صحابی رضی اللہ عنہ نے کتاب وسنت سے ہٹ کر کوئی نیا طریقہ (بدعت)ایجاد نہیں کیا تھا۔ 2۔سنت اس طریقے کو کہتے ہیں جو قرآن اور احادیث سے ثابت ہو، لیکن بدعت تو دین میں دخل اندازی ہے۔ علمائے سلف وخلف میں سے کسی نے بھی سنت کا مطلب ’’بدعت حسنہ ‘‘ نہیں بیان کیا ہے بلکہ یہ تو بعد کی تشریح ہے جسے لوگوں نے اپنے مطلب براری کے لیے گھڑلیا ہے۔ 3۔سلف صالحین رحمہم اﷲنے اس کا مفہوم یہی لیا کہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی مردہ سنت کو زندہ کرتا ہے اور لوگ بھی اس پر عمل پیرا ہوتے ہیں تو ایسے شخص کو احیائے سنت کے ساتھ اس پر عمل پیرا لوگوں کا بھی ثواب ملتا ہے۔اس لئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " مَنْ دَعَا اِلیٰ ھُدًی کَانَ لَہُ مِنَ الْاَجْرِ مِثْلُ اُجُوْرِ
x
صفحہعنوان
1اسلام ہی حقیقی دین ہے
2مومنوں کا راستہ
4افتراق کے اسباب کی مذمت
10کتاب وسنت سے لو لگانا ضروری ہے
11اختلاف کے وقت حقیقی مرجع
13دین میں بدعات کا حکم
14بدعت کے مردود ہونے کی وجہ
19سنت وبدعت کا امتیاز
21بدعت کی تقسیم
25بدعت کے متعلق اقوال ِ صحابہ
30بدعت کے متعلق سلف صالحین کے اقوال
37چند مشہور بدعات
39ماہِ صفر کی بدعات
41عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم
42رجب کے کونڈے
44ماہِ شعبان کی اہمیت
45شب برات کی بدعات
Flag Counter