Maktaba Wahhabi

بدعت کتاب وسنت کی روشنی میں

مؤلف: محمدانور محمد قاسم سلفی

ناشر: مرکز توعیۃ الحالیات،کویت

بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم اسلام ہی حقیقی دین ہے حقیقی دین صرف اسلام ہے :اﷲ رب العالمین کا ارشاد ہے : ﴿ إِنَّ الدِّیْنَ عِندَ اللّٰہِ الإِسْلاَمُ ﴾ (آل عمران :19)ترجمہ :بے شک دین برحق اﷲ کے نزدیک اسلام ہی ہے۔ نیز فرمایا: ﴿وَمَن یَبْتَغِ غَیْرَ الإِسْلاَمِ دِیْناً فَلَن یُقْبَلَ مِنْہُ وَہُوَ فِیْ الآخِرَۃِ مِنَ الْخَاسِرِیْنَ ﴾ ( آل عمران :85)ترجمہ :جو شخص اسلام کے علاوہ کوئی دوسرا دین چاہے گا، تو اس کی طرف سے قبول نہیں کیا جائے گااور وہ آخرت میں گھاٹا پانے والوں میں سے ہوگا۔ شریعت کے سر چشمے : اسلامی شریعت کے صرف دو سر چشمے ہیں : 1) کتاب اﷲ۔ 2) سنت رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم۔ دین مکمل ہے :جو شخص کتاب وسنت سے ثابت شدہ شریعت کے ہر معاملے میں گہرائی سے غور کرے گا تو یہ حقیقت اس پر عیاں ہوجائے گی کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی رسالت کی امانت کو کامل طریقے سے ادا فرمایا اور امت کی خیر خواہی بدرجہء اتم فرمائی اور دین کو ایسا واضح کر کے چھوڑا کہ اس کی رات کا پہلو بھی دن ہی کی طرح روشن ہے، اس کا انکار وہی شخص کرے گا جس کے دل میں ش\ک وشبہ کی بیماری ہو، کیونکہ اﷲ تعالیٰ نے دین کو ہر طریقہ واعتبار سے مکمل کردیاہے: ﴿ اَلْیَوْمَ أَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَرَضِیْتُ لَکُمُ الإِسْلاَمَ دِیْناً ﴾
x
صفحہعنوان
1اسلام ہی حقیقی دین ہے
2مومنوں کا راستہ
4افتراق کے اسباب کی مذمت
10کتاب وسنت سے لو لگانا ضروری ہے
11اختلاف کے وقت حقیقی مرجع
13دین میں بدعات کا حکم
14بدعت کے مردود ہونے کی وجہ
19سنت وبدعت کا امتیاز
21بدعت کی تقسیم
25بدعت کے متعلق اقوال ِ صحابہ
30بدعت کے متعلق سلف صالحین کے اقوال
37چند مشہور بدعات
39ماہِ صفر کی بدعات
41عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم
42رجب کے کونڈے
44ماہِ شعبان کی اہمیت
45شب برات کی بدعات
Flag Counter