Maktaba Wahhabi

مرد و زن کی نماز میں فرق ؟

مؤلف: مولانا محمد حنیف منجاکوٹی

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2004

مطابق نماز پڑھیں ۔یہ حکم ہر مسلمان کے لیے ہے ،خواہ مرد ہویاعورت۔اِسی طرح رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ حکم بھی عام ہے جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے: ((صَلُّوْ اکَمَا رَاَیْتُمُوْنِیْ اُصَلِّیْ)) [1] ’’نماز ایسی پڑھا کرو جیسے مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھاہے۔‘‘ اِن احادیث سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ امت ِ محمدی کے ہرفردپر محمد رَّسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتّباع کرتے ہوئے نماز پڑھنا لازم ہے۔لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ بعض لوگوں نے عورتوں کو اتباع ِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے محروم کر رکھا اور ان کے لیے الگ طریقہ ٔ نماز ایجاد کیا ہواہے جس پر شریعت سے کوئی دلیل نہیں ۔ہاں جہاں بعض احکام میں شریعت نے عورتوں کو مردوں سے الگ کیا ہے وہاں تو الگ ہی رکھنا چاہیے۔لیکن اس میں ضروری ہے کہ صاحبِ شریعت صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا کوئی ثبوت موجود ہو جیسا کہ پردے کا مسئلہ ہے۔عورتوں کے لیے اپنا سر ڈھانپنا ضروری ہے کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے: ((لَایَقْبَلُ اللّٰہُ صَلوٰۃَ حَائِضٍ إلَّا بِخِمَارٍ)) [2] ’’اللہ تعالیٰ بالغہ کی نماز بغیر اوڑھنی کے قبول نہیں کرتا‘‘۔ لیکن مرد کا سر اگر نماز میں ننگا ہوتو کوئی حرج نہیں ہے۔ [3] اسی طرح مردوں کا فرض نماز وں کے لیے مسجدمیں آنا ضروری ہے،لیکن عورتوں پر مسجد جا نافرض نہیں ہے،ان کی نماز گھر میں زیادہ افضل ہے۔[4] اسی طرح اگر عورت عورتوں کی امامت کرائے تو وہ صف کے درمیان میں کھڑی ہوگی مردوں کی طرح آگے نہیں ۔[5] لیکن مرد امامت کراتے وقت آگے کھڑاہوگا۔[6]
x
صفحہعنوان
4تقدیم
6مرد وزن کی نماز میں فرق؟ عرضِ مؤ لّف
9رفع الیدین(ہاتھ اٹھانے) میں فرق
9احناف کی پہلی دلیل :
9اہل حدیث کا جواب:
10احناف کی دوسری دلیل :
10اہلِ حدیث کاجواب:
13احناف کی تیسری دلیل :
13اہلِ حدیث کاجواب:
142۔ سجدہ کرنے میں فرق
14احناف کی پہلی دلیل :
14اہلِ حدیث کاجواب :
16احناف کی دوسری دلیل:
16اہل حدیث کاجواب :
17مزید ملاحظہ فرمائیے:
21احناف کی تیسری دلیل :
21اہلِ حدیث کاجواب:
23احناف کی چوتھی دلیل :
23اہلِ حدیث کاجواب:
23احناف کی پانچویں دلیل:
24اہلِ حدیث کاجواب :
25احناف کی چھٹی دلیل:
25اہل حدیث کاجواب:
26احناف کی ساتویں دلیل:
26اہل حد یث کاجواب :
27احناف کی آٹھویں دلیل:
28اہلِ حدیث کا جواب:
29احناف کی نویں دلیل:
29اہل حدیث کا جواب:
303۔ رضی اللہ عنہا ہاتھ باندھنے میں فرق
30احناف کی دلیل:
30اہلِ حدیث کا جواب:
314۔جلسہ وسجدہ میں فرق
31احناف کی دلیل:
31اہلِ حدیث کا جواب:
32احناف:
32اہلِ حدیث:
34صاحبِ تحریر کی بوکھلاہٹ کا پلندہ:
35اہلِ حدیث کے گیارہ جواباب:
38مداخلت فی الدین:
39تقلید نہیں اِتباع:
40آخری گزارش:
Flag Counter