Maktaba Wahhabi

مرد و زن کی نماز میں فرق ؟

مؤلف: مولانا محمد حنیف منجاکوٹی

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2004

کو حکم دیا ہے۔ 11 آپ نے لکھا ہے کہ عورتوں پر جمعہ بھی واجب ہونا چاہیئے تو میرے محترم ! یہ بھی اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر آپ اعتراض کررہے ہیں البتہ آپ کو یہ محسوس نہیں ہورہا ہے کیونکہ عورتوں کو جمعہ کی فرضیّت سے ہم نے اپنی طرف سے نہیں بلکہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مستثنیٰ قراردیاہے۔ابوداؤد وغیرہ میں حضرت طارق ابن شہاب رضی اللہ عنہ کی روایت موجود ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَلْجُمُعَۃُ حَقٌّ وَاجِبٌ عَلٰی کُلِّ مُسْلِمٍ فِیْ جَمَاعَۃٍ اِلَّااَرْبَعَۃً عَبْداًمَمْلُوْکاً اَوْاِمْرَأَۃً اَوْصَبِیّاً اَوْ مَرِیْضاً)) [1] ’’جمعہ ہر مسلمان پر واجب ہے مگر غلام،عورت،بچے اور بیمار پر واجب نہیں ۔‘‘ اس حدیث کی سند صحیح ہے۔[2] پس اس حدیث کی وجہ سے عورتیں جمعہ کی فرضیّت سے مستثنیٰ ہیں ۔ مداخلت فی الدین: آپ نے لکھا ہے کہ غیر مقلّدین ان امور میں عورت ومرد کے لیے فرق کے قائل ہیں ۔ ہاں جناب! ہم اس کے قائل ہیں اوریہ مداخلت فی الدّین اس لیے نہیں ہے کہ اس تفریق پر صحیح احادیث سے دلائل موجود ہیں اور جس مسئلے میں تفریق کی کوئی صحیح دلیل نہیں تو وہاں
x
صفحہعنوان
4تقدیم
6مرد وزن کی نماز میں فرق؟ عرضِ مؤ لّف
9رفع الیدین(ہاتھ اٹھانے) میں فرق
9احناف کی پہلی دلیل :
9اہل حدیث کا جواب:
10احناف کی دوسری دلیل :
10اہلِ حدیث کاجواب:
13احناف کی تیسری دلیل :
13اہلِ حدیث کاجواب:
142۔ سجدہ کرنے میں فرق
14احناف کی پہلی دلیل :
14اہلِ حدیث کاجواب :
16احناف کی دوسری دلیل:
16اہل حدیث کاجواب :
17مزید ملاحظہ فرمائیے:
21احناف کی تیسری دلیل :
21اہلِ حدیث کاجواب:
23احناف کی چوتھی دلیل :
23اہلِ حدیث کاجواب:
23احناف کی پانچویں دلیل:
24اہلِ حدیث کاجواب :
25احناف کی چھٹی دلیل:
25اہل حدیث کاجواب:
26احناف کی ساتویں دلیل:
26اہل حد یث کاجواب :
27احناف کی آٹھویں دلیل:
28اہلِ حدیث کا جواب:
29احناف کی نویں دلیل:
29اہل حدیث کا جواب:
303۔ رضی اللہ عنہا ہاتھ باندھنے میں فرق
30احناف کی دلیل:
30اہلِ حدیث کا جواب:
314۔جلسہ وسجدہ میں فرق
31احناف کی دلیل:
31اہلِ حدیث کا جواب:
32احناف:
32اہلِ حدیث:
34صاحبِ تحریر کی بوکھلاہٹ کا پلندہ:
35اہلِ حدیث کے گیارہ جواباب:
38مداخلت فی الدین:
39تقلید نہیں اِتباع:
40آخری گزارش:
Flag Counter