Maktaba Wahhabi

مرد و زن کی نماز میں فرق ؟

مؤلف: مولانا محمد حنیف منجاکوٹی

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2004

1 اگرکنزالعمّال کی عبارت ہی مکمل نقل کردیتے تو خود واضح ہوجاتا کہ یہ روایت ضعیف ہے، کیونکہ کنزالعمّال کے مصنّف نے اس روایت کو ذکر کرنے کے بعد خودلکھا ہے: (رَوَاہُ ابْنُ عَدِیِّ وَالْبَیْہَقِیُّ وَضَعَّفَہٗ عَنِ ابْنِ عُمَر[ رضی اللّٰه عنہما]) ’’اس روایت کو امام ابن عدی اور امام بیہقی نے ابن عمر ( رضی اللہ عنہما ) سے روایت کیا ہے، اور اسے ضعیف کہا ہے‘‘۔[1] خود اُسی کتاب کے حوالے سے میں نے اس کاضُعف ثابت کردیا ہے جس کتاب کا حوالہ صاحبِ مضمون نے دیا تھا۔اب مزید اس کے بارے میں محدِّثین کے اقوال ملاحظہ ہوں : 2 امام بیہقی اس حدیث کو اپنی کتاب(السنن الکبریٰ) میں ذکرکرنے کے بعد لکھتے ہیں : (قَالَ اَحْمَدُ :اَبُوْ مُطِیْعٍ بَیِّنُ الضُّعْفِ فِیْ اَحَادِیْثِہٖ وَعَامَّۃُ مَایَرْوِیُہِ لَایُتَابَعُ عَلَیْہِ۔ قَالَ الشَّیْخُ وَقَدْ ضَعَّفَہٗ یَحْییٰ بْنُ مُعِیْنٍ وَغَیْرُہٗ۔)[2] ’’امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ ابومطیع(جو اس حدیث کا ایک راوی ہے) اس کی احادیث میں ضُعف واضح ہے اوروہ جو روایت بیان کرتا ہے اس کی متابعت نہیں کی جاتی۔ اور ہمارے استاد نے کہا ہے کہ اسے یحییٰ بن معین وغیرہ نے ضعیف کہا ہے۔‘‘ مزید ملاحظہ فرمائیے: 3 اس حدیث کی سند میں دوعِلّتیں ہیں ۔ایک یہ کہ اس کا راوی ابو مطیع البلخی ہے،جس کا پورا نام حکم بن عبداللہ ابومطیع البلخی ہے۔امام ذہبی اس کے متعلق لکھتے ہیں : (کَانَ بَصِیْراً بِالرَّأْیِ عَلَّامَۃٌ کَبِیْرُ الشَّأْنِ وَلٰکِنَّہٗ وَاہٍ فِیْ ضَبْطِ الْأَثَرِ۔)
x
صفحہعنوان
4تقدیم
6مرد وزن کی نماز میں فرق؟ عرضِ مؤ لّف
9رفع الیدین(ہاتھ اٹھانے) میں فرق
9احناف کی پہلی دلیل :
9اہل حدیث کا جواب:
10احناف کی دوسری دلیل :
10اہلِ حدیث کاجواب:
13احناف کی تیسری دلیل :
13اہلِ حدیث کاجواب:
142۔ سجدہ کرنے میں فرق
14احناف کی پہلی دلیل :
14اہلِ حدیث کاجواب :
16احناف کی دوسری دلیل:
16اہل حدیث کاجواب :
17مزید ملاحظہ فرمائیے:
21احناف کی تیسری دلیل :
21اہلِ حدیث کاجواب:
23احناف کی چوتھی دلیل :
23اہلِ حدیث کاجواب:
23احناف کی پانچویں دلیل:
24اہلِ حدیث کاجواب :
25احناف کی چھٹی دلیل:
25اہل حدیث کاجواب:
26احناف کی ساتویں دلیل:
26اہل حد یث کاجواب :
27احناف کی آٹھویں دلیل:
28اہلِ حدیث کا جواب:
29احناف کی نویں دلیل:
29اہل حدیث کا جواب:
303۔ رضی اللہ عنہا ہاتھ باندھنے میں فرق
30احناف کی دلیل:
30اہلِ حدیث کا جواب:
314۔جلسہ وسجدہ میں فرق
31احناف کی دلیل:
31اہلِ حدیث کا جواب:
32احناف:
32اہلِ حدیث:
34صاحبِ تحریر کی بوکھلاہٹ کا پلندہ:
35اہلِ حدیث کے گیارہ جواباب:
38مداخلت فی الدین:
39تقلید نہیں اِتباع:
40آخری گزارش:
Flag Counter