Maktaba Wahhabi

مرد و زن کی نماز میں فرق ؟

مؤلف: مولانا محمد حنیف منجاکوٹی

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2004

کی سند کے باقی تمام راوی ثقہ ہیں ۔‘‘ اوریہ معروف بات ہے کہ مجہول راوی کی روایت ضعیف ہوتی ہے۔جیسا کہ فتح الباری اور توجیہ القاری میں ہے: (اَلْجِھَالَۃُ تَسْتَوْجِبُ ضُعْفَ الْحَدِیْثِ وَلَا حُجَّۃَ فِیْ رِوَایَۃِ الْمَجْھُوْلِ) [1] ’’ کسی راوی کا مجہول ہونا ضُعفِ حدیث کاسبب بنتا ہے اور مجہول راوی کی روایت حُجّت نہیں ہوتی۔‘‘ حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے رفع الیدین(ہاتھ اٹھانے) کی روایات توثابت ہیں ،لیکن ان میں عورت کا ذکر نہیں ہے۔ اور اس حدیث کے ضُعف پر وہ حدیث بھی دلالت کرتی ہے جسے میرے محترم نے اِس حدیث کے بعد ذکر کیا ہے۔کیونکہ اُس میں یہ ہے کہ صحابیۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ام الدرداء رضی اللہ عنہا نماز میں کندھوں کے برابر ہاتھ اٹھاتی تھیں اور اِس میں عورتوں کے لیے چھاتی(سینے) کے برابر ہاتھ اٹھانے کا ذکر ہے۔اگر عورتوں کے لیے چھاتی کے برابر ہاتھ اٹھانے کا حکم اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دیا ہواہوتا توحضرت ام الدرداء رضی اللہ عنہا کبھی بھی اس حکم کی مخالفت نہ کرتیں ۔ احناف کی دوسری دلیل : حضرت عبدربہ سلیمان بن عمیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ام الدرداء رضی اللہ عنہا کو دیکھا کہ وہ نماز میں اپنے دونوں ہاتھ کندھوں کے برابر اٹھاتی تھیں ۔ [2] اہلِ حدیث کاجواب: فاضل ِمحترم نے اس اثرسے یہ دلیل لی ہے کہ مردوعورت کی نماز میں فرق ہے۔مگر کیا انہیں اتنا بھی علم نہیں کہ کندھوں کے برابر ہاتھ اٹھانا جیسا عورتوں کے لیے مسنون ہے ایسا ہی
x
صفحہعنوان
4تقدیم
6مرد وزن کی نماز میں فرق؟ عرضِ مؤ لّف
9رفع الیدین(ہاتھ اٹھانے) میں فرق
9احناف کی پہلی دلیل :
9اہل حدیث کا جواب:
10احناف کی دوسری دلیل :
10اہلِ حدیث کاجواب:
13احناف کی تیسری دلیل :
13اہلِ حدیث کاجواب:
142۔ سجدہ کرنے میں فرق
14احناف کی پہلی دلیل :
14اہلِ حدیث کاجواب :
16احناف کی دوسری دلیل:
16اہل حدیث کاجواب :
17مزید ملاحظہ فرمائیے:
21احناف کی تیسری دلیل :
21اہلِ حدیث کاجواب:
23احناف کی چوتھی دلیل :
23اہلِ حدیث کاجواب:
23احناف کی پانچویں دلیل:
24اہلِ حدیث کاجواب :
25احناف کی چھٹی دلیل:
25اہل حدیث کاجواب:
26احناف کی ساتویں دلیل:
26اہل حد یث کاجواب :
27احناف کی آٹھویں دلیل:
28اہلِ حدیث کا جواب:
29احناف کی نویں دلیل:
29اہل حدیث کا جواب:
303۔ رضی اللہ عنہا ہاتھ باندھنے میں فرق
30احناف کی دلیل:
30اہلِ حدیث کا جواب:
314۔جلسہ وسجدہ میں فرق
31احناف کی دلیل:
31اہلِ حدیث کا جواب:
32احناف:
32اہلِ حدیث:
34صاحبِ تحریر کی بوکھلاہٹ کا پلندہ:
35اہلِ حدیث کے گیارہ جواباب:
38مداخلت فی الدین:
39تقلید نہیں اِتباع:
40آخری گزارش:
Flag Counter