Maktaba Wahhabi

مرد و زن کی نماز میں فرق ؟

مؤلف: مولانا محمد حنیف منجاکوٹی

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2004

دوسری گزارش یہ ہے کہ یہ اثر صحیح مرفوع حدیث کے خلاف ہونے کے ساتھ ساتھ خودضعیف بھی ہے۔اس کی سند میں محمد بن بکرراوی کے بارے میں امام نسائی فرماتے ہیں : (لَیْسَ بِالْقَوِیِّ) ’’وہ قوی نہیں ہے۔‘‘ ابن عمارالموصلی کہتے ہیں : (لَمْ یَکُنْ صَاحِبُ حَدِیْثٍ تَرَکْنَاہُ لَمْ نَسْمَعْ مِنْہُ۔) [1] ’’اس کے پاس حدیث نہ ہونے کی وجہ سے ہم نے اس سے حدیث سننی چھوڑدی تھی۔‘‘ بالفرض یہ قول اگربسندِ صحیح بھی ہوتا تب بھی یہ حُجّت نہیں تھاکیونکہ یہ حدیث نہیں ہے بلکہ ایک عالم کا قول ہے جس سے غلطی کا امکان ہے جبکہ دلیل شرعی تو صرف وہی ہوسکتی ہے جس میں غلطی کا امکان نہ ہوجبکہ وہ قرآنِ کریم اور سنتِ صحیحہ ہیں ۔ 2۔ سجدہ کرنے میں فرق احناف کی پہلی دلیل : حضرت یزید بن ابی حبیب رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے کہ نبی ٔاکرم صلی اللہ علیہ وسلم دوعورتوں کے پاس سے گزرے جو نماز پڑھ رہی تھیں ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’جب تم سجدہ کرو تو اپنے جسم کا کچھ حصہ زمین سے ملالیا کرو،کیونکہ عورت(کا حکم سجدہ کی حالت میں )مرد کی طرح نہیں ہے۔‘‘ [2] اہلِ حدیث کاجواب : مراسیل ابی داؤداور السنن الکبریٰ بیہقی کے حوالے سے جو روایت آپ نے پیش کی ہے
x
صفحہعنوان
4تقدیم
6مرد وزن کی نماز میں فرق؟ عرضِ مؤ لّف
9رفع الیدین(ہاتھ اٹھانے) میں فرق
9احناف کی پہلی دلیل :
9اہل حدیث کا جواب:
10احناف کی دوسری دلیل :
10اہلِ حدیث کاجواب:
13احناف کی تیسری دلیل :
13اہلِ حدیث کاجواب:
142۔ سجدہ کرنے میں فرق
14احناف کی پہلی دلیل :
14اہلِ حدیث کاجواب :
16احناف کی دوسری دلیل:
16اہل حدیث کاجواب :
17مزید ملاحظہ فرمائیے:
21احناف کی تیسری دلیل :
21اہلِ حدیث کاجواب:
23احناف کی چوتھی دلیل :
23اہلِ حدیث کاجواب:
23احناف کی پانچویں دلیل:
24اہلِ حدیث کاجواب :
25احناف کی چھٹی دلیل:
25اہل حدیث کاجواب:
26احناف کی ساتویں دلیل:
26اہل حد یث کاجواب :
27احناف کی آٹھویں دلیل:
28اہلِ حدیث کا جواب:
29احناف کی نویں دلیل:
29اہل حدیث کا جواب:
303۔ رضی اللہ عنہا ہاتھ باندھنے میں فرق
30احناف کی دلیل:
30اہلِ حدیث کا جواب:
314۔جلسہ وسجدہ میں فرق
31احناف کی دلیل:
31اہلِ حدیث کا جواب:
32احناف:
32اہلِ حدیث:
34صاحبِ تحریر کی بوکھلاہٹ کا پلندہ:
35اہلِ حدیث کے گیارہ جواباب:
38مداخلت فی الدین:
39تقلید نہیں اِتباع:
40آخری گزارش:
Flag Counter