Maktaba Wahhabi

مرد و زن کی نماز میں فرق ؟

مؤلف: مولانا محمد حنیف منجاکوٹی

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2004

المدینی کہتے ہیں کہ امت میں سے کسی پر اتنا جھوٹ نہیں باندھا گیا جتنا حارث نے حضرت علی رضی اللہ عنہ پر باندھا ہے۔ایوب کہتے ہیں ابن سیرین اُن سب روایات کو باطل سمجھتے تھے جو حارث نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہیں ۔ابواسحاق کہتے ہیں کہ حارث کذّاب تھا،امام بزّار فرماتے ہیں کہ یحییٰ اور عبدالرحمن نے میرے ہاتھ سے قلم لیا اور تقریباًچالیس احادیث مٹادیں جو حارث نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی تھیں ۔ حمزۃ الزیات کہتے ہیں کہ مرّۃ الھمدانی نے حارث سے کچھ سنا جو انھیں ناآشنا(غیر معروف وغیر صحیح)لگا تواسے کہا کہ تو بیٹھ جا ۔میں آرہا ہوں ،پس مرّۃ اپنے گھر کے اندر گئے اور تلواراٹھائی ۔جب حارث نے محسوس کیا تو بھاگ گیا۔امام ابن حبان کہتے ہیں کہ حارث غلوّکرنے والا شیعہ تھا۔اور حدیث میں کمزور تھا۔[1] پس حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرنے والا آدمی حارث اعور ہے جسے محدّثین نے مندرجہ بالا الفاظ سے یاد کیا ہے۔اسی طرح جس نے یہ موقوف روایت حارث سے روایت کی ہے وہ مدلِّسہے اور اس نے عَنْ کے ساتھ یہ اثر روایت کیا ہے اور مدلِّس راوی جب تک سماع کی تصریح نہ کرے اس کی وہ روایت قبول نہیں ہوتی،جیسا کہ اصولِ حدیث کی کتابوں میں مشہور ہے۔اب جن محدِّثین نے ابواسحاق (السبیعی)کو مدلِّس کہا ہے ان کے نام ملاحظہ ہوں ۔امام ابن حبان نے اپنی کتاب الثقات میں اس کے متعلق لکھا ہے: (کَانَ مُدَلِّساً ) ’’یہ مدلِّس تھا۔‘‘ اسی طرح حسین الکرابیسیاور ابو جعفر الطبرانی نے بھی اسے مدلِّسین میں شمار کیا ہے۔ امام ابن المدینی کہتے ہیں کہ شعبہ نے کہا: میں نے ابواسحاق سے سنا کہ وہ حارث بن اعورسے حدیث بیان کرتا تھا تو میں نے اس سے پوچھا کہ کیا یہ حدیث تم نے حارث بن الاعور سے خود سنی ہے۔اس نے کہا: نہیں ،یہ مجھے مجالد نے شعبی سے بیان کی ہے۔[2]
x
صفحہعنوان
4تقدیم
6مرد وزن کی نماز میں فرق؟ عرضِ مؤ لّف
9رفع الیدین(ہاتھ اٹھانے) میں فرق
9احناف کی پہلی دلیل :
9اہل حدیث کا جواب:
10احناف کی دوسری دلیل :
10اہلِ حدیث کاجواب:
13احناف کی تیسری دلیل :
13اہلِ حدیث کاجواب:
142۔ سجدہ کرنے میں فرق
14احناف کی پہلی دلیل :
14اہلِ حدیث کاجواب :
16احناف کی دوسری دلیل:
16اہل حدیث کاجواب :
17مزید ملاحظہ فرمائیے:
21احناف کی تیسری دلیل :
21اہلِ حدیث کاجواب:
23احناف کی چوتھی دلیل :
23اہلِ حدیث کاجواب:
23احناف کی پانچویں دلیل:
24اہلِ حدیث کاجواب :
25احناف کی چھٹی دلیل:
25اہل حدیث کاجواب:
26احناف کی ساتویں دلیل:
26اہل حد یث کاجواب :
27احناف کی آٹھویں دلیل:
28اہلِ حدیث کا جواب:
29احناف کی نویں دلیل:
29اہل حدیث کا جواب:
303۔ رضی اللہ عنہا ہاتھ باندھنے میں فرق
30احناف کی دلیل:
30اہلِ حدیث کا جواب:
314۔جلسہ وسجدہ میں فرق
31احناف کی دلیل:
31اہلِ حدیث کا جواب:
32احناف:
32اہلِ حدیث:
34صاحبِ تحریر کی بوکھلاہٹ کا پلندہ:
35اہلِ حدیث کے گیارہ جواباب:
38مداخلت فی الدین:
39تقلید نہیں اِتباع:
40آخری گزارش:
Flag Counter