Maktaba Wahhabi

مرد و زن کی نماز میں فرق ؟

مؤلف: مولانا محمد حنیف منجاکوٹی

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2004

کذّاب،وضّاع،ضعیف،واہٍ،مرجئی،جہمی،متروک اورسنتوں (حدیث)سے بُغض رکھنے والے جیسے القاب سے محدِّثین نے یاد کیا ہے،لہٰذا ایسے شخص کی روایت کیسے مقبول ہوسکتی ہے؟ اور اس کا شاگرد جو اس روایت کوابو مطیع البلخی سے نقل کرتا ہے(محمد بن القاسم البلخی الطایقانی) بھی ضعیف راوی ہے۔اس کے بارے میں امام ابن حبان کہتے ہیں : (رَوٰی عَنْ اَھْلِ خُرَاسَانَ اَشْیَائً لَایَحِلُّ ذِکْرُھَا فِی الْکِتَابِ) ’’ اس نے خراسان والوں سے ایسی چیزیں روایت کی ہیں جن کاکتابوں میں ذکر کرنا حلال وجائزنہیں ہے۔‘‘ امام ابوحاتم فرماتے ہیں : (کَانَ یَضَعُ الْحَدِیْثَ) ’’یہ حدیثیں گھڑتا تھا۔‘‘ پھر اس کے بعد امام الذہبی نے کچھ روایات ذکر کی ہیں ۔اوران کے بعدوہ لکھتے ہیں : (فَھَذَا مِنْ اِخْتِلَاقِ الطَّایِقَانِیِّ) ’’یہ(محمد بن القاسم الطایقانی) کی مَن گھڑت احادیث میں سے ہیں ۔‘‘ امام ابن حبان نے اپنی کتاب الدلائل میں لکھا ہے : (لاَ یَحِلُّ ذِکْرُہٗ) ’’اس کا ذکر کرنا جائز نہیں ہے۔‘‘ اس حدیث کی سند کا یہ حال ہے جس کے دوراوی جعلی حدیثیں گھڑنے والے ہیں اور محدّثین کے اقوال سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ حدیث صحیح احادیث کے مقابلے میں پیش کرنا ہرگز انصاف نہیں ۔جبکہ صحیح احادیث اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ مرد وعورت سب کو چاہیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے مطابق نماز پڑھیں ۔اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سجدے کے بارے میں ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
x
صفحہعنوان
4تقدیم
6مرد وزن کی نماز میں فرق؟ عرضِ مؤ لّف
9رفع الیدین(ہاتھ اٹھانے) میں فرق
9احناف کی پہلی دلیل :
9اہل حدیث کا جواب:
10احناف کی دوسری دلیل :
10اہلِ حدیث کاجواب:
13احناف کی تیسری دلیل :
13اہلِ حدیث کاجواب:
142۔ سجدہ کرنے میں فرق
14احناف کی پہلی دلیل :
14اہلِ حدیث کاجواب :
16احناف کی دوسری دلیل:
16اہل حدیث کاجواب :
17مزید ملاحظہ فرمائیے:
21احناف کی تیسری دلیل :
21اہلِ حدیث کاجواب:
23احناف کی چوتھی دلیل :
23اہلِ حدیث کاجواب:
23احناف کی پانچویں دلیل:
24اہلِ حدیث کاجواب :
25احناف کی چھٹی دلیل:
25اہل حدیث کاجواب:
26احناف کی ساتویں دلیل:
26اہل حد یث کاجواب :
27احناف کی آٹھویں دلیل:
28اہلِ حدیث کا جواب:
29احناف کی نویں دلیل:
29اہل حدیث کا جواب:
303۔ رضی اللہ عنہا ہاتھ باندھنے میں فرق
30احناف کی دلیل:
30اہلِ حدیث کا جواب:
314۔جلسہ وسجدہ میں فرق
31احناف کی دلیل:
31اہلِ حدیث کا جواب:
32احناف:
32اہلِ حدیث:
34صاحبِ تحریر کی بوکھلاہٹ کا پلندہ:
35اہلِ حدیث کے گیارہ جواباب:
38مداخلت فی الدین:
39تقلید نہیں اِتباع:
40آخری گزارش:
Flag Counter