Maktaba Wahhabi

مرد و زن کی نماز میں فرق ؟

مؤلف: مولانا محمد حنیف منجاکوٹی

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2004

2حضرت ابوحمید الساعدی رضی اللہ عنہ سے بھی کندھوں کے برابر اپنے ہاتھوں کا اٹھانا مروی ہے۔ چنانچہ ان کایہ عمل ابوداؤد،ترمذی،ابن ماجہ،المنتقیٰ ابن الجارود،ابن خزیمہ،ابن حبان اور بیہقی وغیرہ میں مذکوروموجود ہے۔ 3ان کے علاوہ بعض دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے آثار بھی موجود ہیں کہ وہ نماز میں کندھوں کے برابر ہاتھ اٹھاتے تھے۔پس معلوم ہوا کہ یہ صرف عورتوں کے ساتھ خاص نہیں ہے کہ کندھوں کے برابر ہاتھ اٹھائیں ،بلکہ مردوں کے لیے بھی کندھوں کے برابر ہاتھ اٹھانا سنّت ہے۔ہاں کانوں کی لؤوں کے برابرہاتھ اٹھانابھی ثابت ہے۔کبھی کانوں کے برابر اور کبھی کندھوں کے برابر ہاتھ اٹھانا چاہیے۔عورتوں یا مردوں کے ساتھ اس کی تخصیص کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے۔ لہٰذا یہ اثر ہماری دلیل ہے کہ مرد وعورت کی نماز کی ہیئت میں کوئی فرق نہیں ،کیونکہ صحابیۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ام الدرداء رضی اللہ عنہا کندھوں کے برابر ہاتھ اٹھاتی تھیں ،حالانکہ وہ عورت ہیں اور اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بھی کندھوں کے برابر ہاتھ اٹھاتے تھے،حالانکہ یہ مرد تھے۔اگر مردو عورت کی نماز میں فرق ہوتا تو جہاں تک مرد ہاتھ اٹھاتے وہاں تک حضرت ام الدرداء رضی اللہ عنہا نہ اٹھاتیں ۔ دوسری بات یہ ہے کہ احناف نے یہ اثر اپنے غلط خیال کو صحیح ثابت کرنے کے لیے پیش کیا ہے،لیکن اس اور دوسرے مذکورہ اثر سے جو بات معلوم ہوتی ہے وہ نماز میں رفع الیدین کا مسئلہ ہے۔اس کو احناف نے ترک کیا ہواہے۔نہ عورتیں اس پر عمل کرتی ہیں نہ مرد۔حالانکہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی عورتیں بھی اس پر عمل کرتی تھیں اور مرد(صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ) بھی اس کے عامل تھے۔اللہ کے فضل سے اس اثر کو ہم صحیح تسلیم کرتے ہیں اور جو مسئلہ اس سے معلوم ہوتا ہے اس پر ہم اور ہماری عورتیں بھی عمل کرتی ہیں ۔اللہ آپ لوگوں کو بھی اس سنّت پر عمل کرنے کی توفیق دے۔آمین
x
صفحہعنوان
4تقدیم
6مرد وزن کی نماز میں فرق؟ عرضِ مؤ لّف
9رفع الیدین(ہاتھ اٹھانے) میں فرق
9احناف کی پہلی دلیل :
9اہل حدیث کا جواب:
10احناف کی دوسری دلیل :
10اہلِ حدیث کاجواب:
13احناف کی تیسری دلیل :
13اہلِ حدیث کاجواب:
142۔ سجدہ کرنے میں فرق
14احناف کی پہلی دلیل :
14اہلِ حدیث کاجواب :
16احناف کی دوسری دلیل:
16اہل حدیث کاجواب :
17مزید ملاحظہ فرمائیے:
21احناف کی تیسری دلیل :
21اہلِ حدیث کاجواب:
23احناف کی چوتھی دلیل :
23اہلِ حدیث کاجواب:
23احناف کی پانچویں دلیل:
24اہلِ حدیث کاجواب :
25احناف کی چھٹی دلیل:
25اہل حدیث کاجواب:
26احناف کی ساتویں دلیل:
26اہل حد یث کاجواب :
27احناف کی آٹھویں دلیل:
28اہلِ حدیث کا جواب:
29احناف کی نویں دلیل:
29اہل حدیث کا جواب:
303۔ رضی اللہ عنہا ہاتھ باندھنے میں فرق
30احناف کی دلیل:
30اہلِ حدیث کا جواب:
314۔جلسہ وسجدہ میں فرق
31احناف کی دلیل:
31اہلِ حدیث کا جواب:
32احناف:
32اہلِ حدیث:
34صاحبِ تحریر کی بوکھلاہٹ کا پلندہ:
35اہلِ حدیث کے گیارہ جواباب:
38مداخلت فی الدین:
39تقلید نہیں اِتباع:
40آخری گزارش:
Flag Counter